Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, ستمبر 9, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا
    • ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری
    • اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل
    • وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف
    • 9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری
    • خیبرپختونخوا میں ٹیچنگ کے لیے لائسنس رکھنا لازمی قرار
    • اسرائیل کا قطر میں فضائی حملہ، حماس کے سینیئر رہنما خلیل الحیہ شہید
    • خیبر نیوز کے ٹاک شو "کراس ٹاک” میں آٹے کی پابندی، گندم بحران اور سیاسی معاملات پر تفصیلی بحث
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » 11 اکتوبر کو کیا ہونے والا ہے؟
    اہم خبریں

    11 اکتوبر کو کیا ہونے والا ہے؟

    اکتوبر 2, 2024کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Pashtun Grand Jirga on October 11
    پشتون قومی عدالت جرگہ مستقبل کے لیے بنائے گئے لائحہ عمل کا اعلان کرےگا
    Share
    Facebook Twitter Email

    موجودہ وقت میں خیبرپختونخوا کے حوالے سے یہ ایک بہت اہم سوال ہے کہ 11 اکتوبر کو کیا ہونے والا ہے؟ رواں سال جولائی میں پی ٹی ایم کے سرگرم کارکن گلہ من وزیر پر جب اسلام آباد میں قاتلانہ حملہ ہوا تو اس کے بعد پشتون تحفظ مومنٹ ایک بار پھر متحرک ہوئی اور اس حملے کا ذمہ دار ریاست کو قرار دے دیا، حالانکہ جس نے گلہ من وزیر پر حملہ کیا تھا ان کا نام آزاد داوڑ  ہے ، ان کا تعلق بھی وزیرستان سے ہے اور پی ٹی ایم کے کئی رہنماوں نے یہ تصدیق بھی کی ہے کہ یہ واقعہ ذاتی معاملے کی  بنیاد پر پیش آیا ہے۔

    تاہم اس کے بعد سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کی  جانب  سے   ریاست مخالف بیانیہ ایک بار پھر تیزی سے گونجنے لگا۔12 جولائی کو جب شمالی وزیرستان میں گلہ من وزیر کی نماز جنازہ میں لاکھوں لوگوں نے شرکت کی تو اُس موقع پر پی ٹی ایم کے سربراہ منظور احمد پشتین نے اعلان کیا کہ ہم 11 اکتوبر کو پشتون عوامی عدالت لگائیں گے اور اس میں خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع کے نمائندے شرکت کریں گے جس میں  ٹارگٹ کلنگ، دہشت گردی، امن و امان کی   خراب  صورتحال کیخلاف اور اپنے وسائل پر اختیار کے متعلق متفقہ طور پر فیصلے اور آئندہ کیلئے حکمت عملی بنائیں گے۔

    اس کے بعد مختلف حلقوں میں مختلف سوالات اٹھنے لگے کہ کیا ہوگا 11 اکتوبر کو، اس عوامی عدالت میں کیا فیصلے ہوں گے اور اس پر عمل درآمد کیسے ہوگا؟

    11 اکتوبر کے پشتون عوامی عدالت یا لویہ جرگہ کے حوالے سے کچھ دن پہلے پی ٹی ایم نے  تین روزہ شیڈول جاری کر دیا۔ شیڈول کے مطابق پہلے دن، 80 کیمپوں سے (45 اضلاع اور 35 سیاسی و دیگر شعبہ جات کے سربراہان) منتخب بااثر شخصیات کو ایک بڑی سکرین پر پشتونوں کی گزشتہ سالوں میں دہشت گردی اور فوجی اآپریشنز سے ہونے والے نقصانات اور متاثرین کی پریزنٹیشنز، ویڈیوز اور دستاویزی شواہد دکھائے جائیں گے۔ اس دن کا مقصد ان حالات کی مکمل تصویر پیش کرنا  ہے جو قوم کو درپیش رہے ہیں۔

    دوسرے دن، بند کمرے میں بااثر شخصیات ان مسائل پر غور و فکر کریں  گی اور پہلے دن جو دیکھا گیا اس پر روشنی ڈالیں  گی۔ اس دن ہر کیمپ سے ایک نمائندہ منتخب کیا جائے گا جو قومی عدالت کے آئندہ لائحہ عمل کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

    تیسرے دن، منتخب نمائندگان حلف اٹھائیں گے اور آئندہ کے ایجنڈے اور لائحہ عمل کو تیار کریں گے۔ اس دن کا اختتام قومی عدالت جرگہ کے نتائج اور مستقبل کے لیے بنائے گئے لائحہ عمل کے باقاعدہ اعلان سے ہوگا۔

    اس حوالے سے منظور پشتین کا کہنا ہے کہ جرگے میں تمام پشتون اقوام کو کہا جائے گا کہ وہ اپنے اپنے نمائندوں کے نام دیں۔ جب یہ نام آجائیں گے تو وہ قوم کی نمائندگی کریں گے اور ان سے یہ قرآن مجید پر حلف لیا جائے گا کہ ان کے ساتھ چاہے کچھ بھی ہو وہ نہ  جھکیں گے اور نہ بکیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ پھر یہ جرگہ پشتون قوم کے مسائل پر بحث کرے گا اور فیصلے کرے گا۔ ہمیشہ اجلاس کے اعلامیے جاری ہوتے ہیں لیکن اس میں فیصلے ہوں گے۔

    11  اکتوبر کے حوالے سے پی ٹی ایم ذرائع نے بتایا کہ اس میں پشتون مسائل کے ساتھ ساتھ پشتون وسائل پر بھی بات ہوگی۔ متعدد جماعتوں کے رہنماؤں سے منظور پشتین نے ملاقات کی ہے اور اس جرگے میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

    اب یہ بھی دیکھنا ہوگا کہ جو مطالبات پی ٹی ایم وفاقی حکومت یا اداروں کے سامنے رکھے گی اس میں خیبر پختونخوا حکومت کس طرف ہوگی؟اگر پی ٹی ایم کے مطالبات نہ مانے گئے تو ان کا اگلا ردعمل کیا ہوگا؟یہ سب 11 اکتوبر کے گرینڈ جرگے کی کامیابی اور اس میں ہونے والے فیصلوں کے بعد پتہ لگے گا۔  اور  اس  حوالے  سے  مزید  کچھ  کہنا  قبل  از  وقت  ہوگا  ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآرٹیکل 63 اے سے متعلق سماعت، چیف جسٹس نے بینچ پر پی ٹی آئی کا اعتراض مسترد کردیا
    Next Article بھیڑ بکریوں کی طرح پی ٹی آئی کے پیچھے چلنے والے ان سے پوچھیں کہ انہوں نے پختونخوا کیلئے کیا کیا؟نوازشریف
    Tahseen Ullah Tasir
    • Facebook

    Related Posts

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ایشیا کپ، افتتاحی میچ میں افغانستان نے ہانگ کانگ کو 94 رنز سے ہرادیا

    ستمبر 9, 2025

    ملک بھر کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی، نوٹیفکیشن جاری

    ستمبر 9, 2025

    اسرائیلی حملہ اشتعال انگیز اور قطر کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان کا سخت ردعمل

    ستمبر 9, 2025

    وزیر اعظم کی دوحہ میں اسرائیلی حملے کی مذمت، قطر اور فلسطینیوں کیساتھ کھڑے ہیں، شہبازشریف

    ستمبر 9, 2025

    9 مئی کیس: یاسمین راشد، اعجاز چودھری، محمود الرشید، سرفراز چیمہ کو 10،10 سال قیدکی سزا، شاہ محمود بری

    ستمبر 9, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.