Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

عید الا ضحی کب ہوگی؟

ملک میں عید الا ضحی کب ہوگی

مصر کےفلکیاتی ادارے جیو فزیکل ریسرچ نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 جون کو عید الاضحیٰ کےہونےکا قوی امکان ہوگا۔دنیا بھر سے ذی الحجہ میں فریضہ حج کی ادائیگی کےلیے لاکھوں مسلمان مکہ معظمہ پہنچتے ہیں اور اس ماہ میں سال کی دوسری عید،جسے عید قرباں بھی کہا جاتا ہے، بہت ہی مذہبی جوش و جزبے کے ساتھ منائی جاتی ہے۔عرب میڈیا کےمطابق مصرمیں وزارت اعلیٰ تعلیم اورسائنسی تحقیق کےقومی ادارہ برائےفلکیات کی طرف سےجاری بیان میں کہاگیا ہےکہ یکم ذی الحجہ 7جون بروز جمعے کوہوگی۔

بیان کے مطابق ماہ ذی الحج 1445ھ کا نیا چاند سورج غروب ہونے کے بعد سے مکہ معظمہ کے آسمان پر 11 منٹ اور قاہرہ میں 18 منٹ تک رہے گا۔مزید مصر کے فلکیاتی ادارے کے بیان میں کہا کہ اس حساب سے وقوف عرفہ 15 جون اور عید الاضحیٰ 16 جون کو ہوگی تاہم عید الاضحی کا چاند نظر آنے کے اعلان کے بعد ہی سعودی عرب کی طرف سےحتمی رائے قائم کی جا سکتی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.