پشاور( شوبزڈیسک ) وادی ھزارہ کے زرخیز علاقہ( بفہ) میں جنم لینے والے سینئر فنکار احمد سجاد نے اخبار خیبر کے توسط سے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ھے کہ فنکاروں کیلئے جو فنڈ مختص کیا گیا ھے وہ کب جاری کیا جائے گا متعدد بار پشاور ٹی وی مرکز کی انتظامیہ کے پاس فنکاروں نے فارم بھر کر پی ایم اور جی ایم آفس میں شناختی کاروڈ اور پکچرز سمیت جمع کرائے ہیں مگر طویل عرصہ گزرنے کے باوجود کسی فنکار کو امدادی چیک جاری نہیں کیا گیا جو سراسر ناانصافی ھے احمد سجاد نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڈ سے مطالبہ کیا کہ فنکاروں کے حال پہ رحم کیا جائے اور ھمارا حق ھمیں دیا جائے۔۔۔
فنکاروں کو وفاقی حکومت فنڈز کب جاری کریگی ھماری حق تلفی نہ کی جائے۔ احمد سجاد۔۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Min Read

