Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, اگست 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر
    • سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری
    • خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون
    • آزاد پاکستان کی غلام گردشیں
    • اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا
    • مالاکنڈ: رہنما جے یو آئی کے بیٹے کی فائرنگ، بیٹا، بیٹی جاں بحق، مفتی کفایت اللہ زخمی
    • مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
    • باجوڑ میں نقل مکانی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیوں کیا ؟
    اہم خبریں

    پی ٹی آئی نے مذاکرات سے انکار کیوں کیا ؟

    جنوری 23, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔4 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Why did PTI refuse to negotiate
    پی ٹی آئی رہنما الٹا بھی لٹک جائیں ، پھانسی بھی چڑھ جائیں ،ان کی مرضی کا فیصلہ کبھی بھی نہیں ہوگا ۔
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ( ارشد اقبال) دو روز قبل ہی انہی صفحات پر کہا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر سیاسی بلوغت کی سخت کمی ہے  جس کے باعث پارٹی کے رہنماوں کی سیاسی کوتاہیوں  کے باعث سارا نقصان عمران خان کو پہنچ رہا ہے ۔

    پی ٹی آئی نے ایک بار پھر حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اپنے پاوں پر خو د کلہاڑی ماری ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ پی ٹی آئی  پہلے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کرنا چاہتی تھی لیکن جب اسٹیبلشمنٹ نے مذاکرات اور بات چیت کرنے  سے صاف انکار کیا تو  پی ٹی آئی نے وفاقی حکومت سے مذاکرات کیلئے حامی بھر ملی ، یہ وہی وفاقی حکومت ہے جس کے ساتھ پی ٹی آئی چیئرمین مذاکرات تو دور کی بات ، ان سے ہاتھ ملانا بھی پسند نہیں کرتے تھے ۔

    اگر پی ٹی آئی یہ سمجھتی ہے کہ مذاکرات کے دوران بھی بانی کی جیل سے رہائی ممکن نظر نہیں آ رہی  تھی تو مذاکرت ختم کرنے کا بعد بھی ان کی جیل سے رہائی ممکن نہیں  ۔پی ٹی آئی چیئرمین کی رہائی کا مذاکرات سے کوئی تعلق نہیں  ۔

    یہ مذاکرات پی ٹی آئی کی درخواست  پر شروع کئے گئے تھے  اور اب انہوں نے خو د ہی ختم کر دیئے تو یہ کو انہونی بات نہیں ۔دراصل بانی پی ٹی آئی اس انتظار میں تھے کہ امریکی صدر ڈونلڈ مپ جیسے ہی  حلف اٹھائیں گے تو دیگر ایگزیکٹیو آرڈرز کی طرح وہ بانی چیئرمین کی رہائی کا فرمان بھی جاری کردیں گے ۔ اب نہ تو حکومت نے جوڈیشل کمیشن کے قیام پر نرمی دکھائی اور نہ ہی ٹرمپ کی جانب سے کوئی فرمان جاری ہوا ۔ اب ہم آسانی کے ساتھ کہہ سکتے ہیں کہ ’’ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے‘‘کے مصداق پی ٹی آئی رہنماوں  کی دیگر کئی خواہشوں کی طرح  یہ خواہش  بھی کبھی  پوری نہیں ہوسکے گی کیونکہ اب ان کے تمام راستے بند ہو چکے ہیں اور ان کے پاس اب رہائی کا صرف ایک ہی راستہ ہے اور وہ ہے ملکی عدلیہ کی جانب سے رہائی کا فیصلہ ، اس کے علاوہ اب ان کے پاس اور کوئی راستہ نہیں ۔

    بانی چیئرمین سمیت   پی ٹی آئی کے وہ تمام رہنما جو مختلف جرائم میں ملوث  ہیں ان کو ہر صورت قانون کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ویسے بھی قانون کی حکمرانی کا نعرہ ان کو بھی تو ہے ۔بانی پی ٹی آئی اور ان کے دیگر تمام ساتھی  سیاسی قیدی نہیں ہیں کہ کوئی بھی ان کو ایگزیکٹیوآرڈر کے ذریعے رہا کرسکے گا۔ ان تمام افراد کو مختلف کیسز میں سزا ئیں ہو چکی ہیں ۔اور ان کی اپیلیں بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں ۔ان کی سزائیں برقرار رکھنے یا رہائی کا فیصلہ قانون کے مطابق عدالتوں نے کرنا ہے۔ لیکن یہ اب بھی کسی ’’تھرڈامپائر‘‘ کی انگلی اٹھنے کے انتظار میں ہیں ۔

    یہ معاملات اتنے آسان نہیں جتنا وہ سمجھتے ہیں یا ان کے بعض لوگ ان کو خوش کرنے اورآسرا دینے کیلئے انکے سامنے بناکر پیش کرتے ہیں اوربانی ان خوش فہمی پر مبنی باتوں کو آسرا بنالیتے ہیں۔ جن کا حقیقت سے دور کابھی واسطہ  یا تعلق نہیں ہوتا۔

    ہم پہلے بھی کئی بار انہی صفحات میں کہہ چکے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے تمام کیسز کے فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں۔عدالتیں ان کو رہا کریں گی تو رہائی ممکن ہو سکے گی بصورت دیگر وہ اپنی سزا پوری کرینگے ۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی رہنما الٹا بھی لٹک جائیں ، پھانسی بھی چڑھ جائیں  ، اس حوالے سے ان کی مرضی کا فیصلہ کبھی بھی نہیں ہوگا ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپی ٹی آئی نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کردیا
    Next Article خیبر ٹی وی کا منفرد میوزک شو ٹنگ ٹکور
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر

    اگست 17, 2025

    سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری

    اگست 17, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    موسمیاتی پیشگوئی کا نظام، 188 ملین ڈالر کی عالمی امداد بیوروکریسی کی نذر

    اگست 17, 2025

    سیلاب متاثرین کے لیے پاک فوج کا امدادی مشن جاری

    اگست 17, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت اور عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا علی امین گنڈاپور کو ٹیلیفون

    اگست 16, 2025

    آزاد پاکستان کی غلام گردشیں

    اگست 16, 2025

    اسلام آباد میں ہائیکنگ ٹریلز پر 19 اگست تک شہریوں کا داخلہ بند کردیا گیا

    اگست 16, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.