میکسیکو کی جھیل میں خشک سالی کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں مر گئی۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات ناصرف انسانوں پر بلکہ اس کے برعکس معصوم جانوروں پر بھی پڑ رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق میکسیکو کی شمالی ریاست چیہواہوا کی جھیل میں پانی خشک ہونے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں مچھلیاں مرگئیں ہیں۔غیر ملکی خبررساں اداروں کے مطابق مقامی ماہرین نے مچھلیوں کے مرنے کا الزام خشک سالی پر لگاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مچھلیاں طویل خشک سالی کے باعث مری ہیں۔
ماہرین کے مطابق گرمی کی شدت میں شدید قسم کا اضافہ ہوا ہے اور اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت 40 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث جھیل میں پانی کی سطح کم ہوگئی ہے۔سرکاری اعداد و شمار کے مطابق میکسیکو کے تقریباً 90 فیصد حصے کو کسی نہ کسی قسم کی خشک سالی متاثر کر رہی ہے جس کی شرح 2011 کے بعد سب سے ہی زیادہ ہے۔مزید سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ خشک سالی سے ریاست چیہواہوا خاص طور پر شدید متاثر ہوئی ہے اور اس کا زیادہ تر علاقہ خشکی کی انتہائی سطح کی لپیٹ میں آگیا ہے۔