Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, مئی 8, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش
    • پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی
    • پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی
    • بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا
    • آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین
    • بھارت کے ساتھ جنگ کو اب منطقی انجام تک پہنچاکر دم لیں گے،وزیراعظم شہبازشریف
    • بھارتی دہشت گردی سے 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہوئے، ترجمان پاک فوج
    • پاک فوج نے دشمن کے بزدلانہ حملے کا جواب دے کر تاریک رات کو چاندنی رات بنادیا، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پاک امریکہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ مل کر کام کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف
    اہم خبریں

    پاک امریکہ تعلقات مضبوط بنانے کے لیے ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ مل کر کام کریں گے،وزیراعظم شہبازشریف

    اپریل 9, 2025کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Will work with Trump administration to strengthen Pak-US relations: PM Shehbaz Sharif
    امریکی کمپنیاں پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کریں، وزیراعظم
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی کمپنییوں کو پاکستان میں معدنیات کے شعبے سے استفادہ کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات مضبوط بنانے کیلئے ٹرمپ انتظامیہ کیساتھ مل کر کام کریں گے ۔

    ان خیالات کا اظہار وزیراعظم شہباز شریف نے ایرک میئر، سینئر بیورو آفیشل اور قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری، بیورو آف ساؤتھ اینڈ سینٹرل ایشین افیئرز، یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف اسٹیٹ کی قیادت میں امریکی وفد سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا ۔

    وزیراعظم نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت کے لیے پاکستان کے دورے پر آنے والے امریکی وفد کا خیرمقدم کیا اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کے معدنیات کے شعبے میں وسیع استعداد موجود ہے، امریکی کمپنیوں کو اس ترجیحی شعبے میں سرمایہ کاری کے مواقع سے مستفید ہونا چاہیے ۔

    دوطرفہ تناظر اور علاقائی امن و سلامتی کے حوالے سے پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے امریکا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے صدر ٹرمپ اور ان کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کی پاکستان کی خواہش کا اظہار کیا ۔

    انہوں نے تجارت اور سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ انسداد دہشت گردی سمیت باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ۔

    قائم مقام اسسٹنٹ سیکرٹری ایرک میئر نے پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے پاکستان کے معدنیات کے شعبے کی وسیع استعداد کا اعتراف کیا اور امریکی کمپنیوں کی جانب سے اس شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی سے آگاہ کیا ۔

    انہوں نے مشترکہ دلچسپی کے امور پر پاکستان کے ساتھ کام کرنے کی امریکی خواہش کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں ہے ۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احد خان چیمہ، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، معاون خصوصی طارق فاطمی اور دیگر اعلیٰ سطح کے سرکاری حکام بھی موجود تھے ۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleقومی ایئر لائن 21 سال بعد منافع بخش ادارہ بن گئی، وزیر دفاع خواجہ آصف کا دعوی
    Next Article ارشد چائے والا کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

    مئی 7, 2025

    بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

    مئی 7, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    امریکی صدر کی پاک بھارت تنازع کم کرنے کیلئے مدد کی پیشکش

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل 10:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اسلام آباد یونائٹڈ کو بڑے مارجن سے شکست دیدی

    مئی 7, 2025

    پی ایس ایل میچ سے قبل بھارتی جارحیت میں شہید ہونیوالوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی

    مئی 7, 2025

    بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹننٹ کرنل کے 7 سالہ بیٹے کی نماز جنازہ ادا

    مئی 7, 2025

    آرمی چیف جنرل عاصم منير کا بھارتی طیارے گرانے پر پاک فضائیہ کو خراج تحسین

    مئی 7, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.