پشاور (ویب ڈیسک): آج خیبر نیٹ ورک، خیبر ڈیجیٹل اور ڈی ایچ اے پشاور کے اشتراک سے ڈی ایچ اے پشاور میں ایک شاندار فیملی فیسٹول کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ پشاور کے شہری طویل عرصے بعد اتنے خوبصورت ایونٹ کو دیکھ کر تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ ایونٹ کا نام ونٹر فیسٹ ہے اور اس شاندار ایونٹ کا انتظام و انصرام e-vamp کے ذمے ہے۔ e-vamp ایونٹ مینجمنٹ میں نمایاں مقام رکھنے والا ادارہ ہے جس نے بہت کم وقت میں بہت کام کیا ہے۔
ونٹر فیسٹ دن بارہ بجے سے رات گئے تک جاری رہے گا۔ اس رنگارنگ میلے میں کھانوں کے پچاس سے زیادہ سٹال لگائے گئے ہیں جبکہ بچوں کےلیے کھیلوں کے بہت سے انتخاب بھی موجود ہیں۔ کھانوں کے علاوہ ونٹرفیسٹ میں دیگر سٹال بھی لگائے گئے ہیں۔ ونٹرفیسٹ میں شام کے وقت ایک شاندار کنسرٹ منعقد ہو گا جس میں سٹار پرفارمرز اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔