Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 16, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • آفریدی دور میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 3,767 واقعات، 1,149 افراد جاں بحق ہونے کا انکشاف
    • خیبر پختونخوا میں نجی اسکولوں کے قانون میں ترمیم پر سوالات، پی ٹی آئی رہنماؤں کو فائدہ پہنچانے کا الزام
    • افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ
    • بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار
    • گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت
    • پشاور سکول سانحہ: ریسکیو حکام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ صوبائی حکومت کو ارسال
    • سی پیک مغربی روٹ: بلوچستان میں 310 ارب کے منصوبے، 718 کلومیٹر شاہراہوں پر پیشرفت
    • انٹیلی جنس رپورٹ: خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے بعد احتجاجی سرگرمیاں محدود رہیں
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ہمارے مسودے کے بغیر اب آئین سازی نہیں ہوسکے گی،مولانا فضل الرحمان کا دعوی
    خاص خبریں اکتوبر 15, 2024

    ہمارے مسودے کے بغیر اب آئین سازی نہیں ہوسکے گی،مولانا فضل الرحمان کا دعوی

    Facebook Twitter Email
    Without our draft, the constitution will not be made, Maulana Fazlur Rahman claimed
    کالی تھیلی میں آئین میں ترمیم کے کالے مسودے کو ہمارے پاس لایاگیا۔امیر جے یو آئی
    Share
    Facebook Twitter Email

    میرپورخاص میں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے امیر  جمیعت  علما  اسلام  مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اگر آئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے، اگر حکومتی مسودے کی بنیاد پر ترمیم ہوجاتی تو وہ بنیادی حقوق، عدلیہ، فوج، اورعوام کی تباہی کا باعث بنتی اس لیے اسے مسترد کردیا۔

    امیر  جے  یو  آئی نے  دعوی  کیا  کہ  ہمارے  مسودے  کے  بغیر  آئین  سازی  نہیں  ہو  سکے  گی  ،کالی تھیلی میں آئین میں ترمیم کے کالے مسودے کو ہمارے پاس لایاگیا لیکن ہم نے اسے مسترد کردیا، اگرآئین میں کوئی خیانت کرائی گئی تو ہم میدان میں آئیں گے۔

    مولانا  فضل  الرحمان  نے  کہا کہ پاکستان کو اسلامی نظام سے محروم رکھنے والے سیاستدانوں کا محاسبہ عوام نے کرنا ہے، عوام آئین میں کھلواڑ کرنے والے حکمرانوں کو گریبانوں سے پکڑ کر ایوانوں سے باہر نکالیں گے، عالمی دباؤ پر چور دروازے سے قادیانیوں کومسلم قراردینے کی سازش دوبارہ ناکام بنائی ہے۔

    جمیعت  علما  اسلام  کے  سربراہ  نے کہا کہ ہم جب اسٹیبلشمنٹ پر الیکشن میں دھاندلی کاالزام لگاتے ہیں تو وہ کہتے ہیں کہ ہم پر الزام نہ لگائیں، میں نے اسٹیبلشمنٹ کو کہا کہ دھاندلی کی یہ مہارت آپ کے سوا کسی اور پاس ہے ہی نہیں، موجودہ کٹھ پتلی اسمبلیوں کا مقصد صرف ایک ہے کہ وہ اس سے اپنے مطلب کا کام لیں لیکن ہم یہ نہیں ہونے دیں گے۔

    ان  کا  کہنا  تھا  کہ  اب اگر کوئی ووٹ چوری کرتا ہے، ووٹ کسی اور کو پڑے لیکن نتیجہ کسی اور کے حق میں نکلتا ہے توہم اس چوری کی اجازت نہیں دیں گے، ہمیں ایسی نام نہاد اسمبلیاں نہیں چاہئیں، ہم آج سے تیار ہیں کہ اب ایسی کوشش کرکے دیکھو پھر ہم میدان میں لڑیں گے۔

    مولانا  فضل  الرحمان کا  مزید کہنا تھا کہ ہم ملک کو ایک رکھنے اور ملک کے اندر رہ کر حقوق کی جنگ لڑتے ہیں، آج مختلف لوگوں کی جانب سے اپنی قوم کے لیے ملک کا مطالبہ دراصل نائن الیون کے بعد نئی جغرافیائی تقسیم کا امریکی ایجنڈا ہے۔اسرائیل کو بانی پاکستان نے1948میں امریکا کا ناجائز بچہ قراردے دیاتھا، ایک سال سے فلسطینی شہید ہورہے ہیں، اس سارے معاملے پر مسلم حکمرانوں کی غفلت جرم ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleآج سے ایس سی او اجلاس کا آغاز، معزز مہمانوں کی آمد جاری
    Next Article ہمارا ایجنڈا صرف پاکستان ہے اور ہم اس کی کامیابی چاہتے ہیں، آرمی چیف
    Arshad Iqbal

    Related Posts

    آفریدی دور میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 3,767 واقعات، 1,149 افراد جاں بحق ہونے کا انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    خیبر پختونخوا میں نجی اسکولوں کے قانون میں ترمیم پر سوالات، پی ٹی آئی رہنماؤں کو فائدہ پہنچانے کا الزام

    اکتوبر 16, 2026

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    آفریدی دور میں خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے 3,767 واقعات، 1,149 افراد جاں بحق ہونے کا انکشاف

    اکتوبر 16, 2026

    خیبر پختونخوا میں نجی اسکولوں کے قانون میں ترمیم پر سوالات، پی ٹی آئی رہنماؤں کو فائدہ پہنچانے کا الزام

    اکتوبر 16, 2026

    افغانستان سے ایران منشیات سمگلنگ: طالبان رجیم میں چار گنا تشویشناک اضافہ

    اکتوبر 15, 2026

    بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3: مستونگ میں 2 دہشت گرد ہلاک، 104 غیرقانونی افغان شہری گرفتار

    اکتوبر 15, 2026

    گورنر خیبرپختونخوا کی محکمہ اطلاعات کو مثبت تشخص اجاگر کرنے اور منفی پروپیگنڈے کا جواب دینے کی ہدایت

    اکتوبر 15, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.