کراچی(ویب ڈیسک)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی پرغیر ضروری سیاست کی جارہی ہے۔ اتحادیوں اوراپوزیشن کو اس معاملے کومتنازع نہیں بنانا چاہیے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں ڈاؤ یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کیا۔ وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو صحافیوں کےبلاول سوالات کا جواب دے رہے تھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے سڑکوں پر سیاسی تماشے چل رہے ہیں۔ مجبورا ان کا جواب دینا پڑتا ہے۔ اس وقت ہمارا نظام نہیں چل رہا۔ ترجیح عوام کی خدمت ہونی چاہیے۔ آپس میں گولی چلانے،لڑنے کے بجائے الیکشن میں حصہ لیں۔
انہوں نے کہا کہ کورونا اور روس، یوکرین جنگ کے معاشی اثرات ہم بھگت رہے ہیں۔ سیلاب متاثرین آج بھی مدد کے انتظار میں ہیں۔ ہمارے لیے سیلاب متاثرین اولین ترجیح ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ جگرکاعلاج کرانے کے لیے پہلے ملک سے باہرجانا پڑتا تھا۔ جو کہ بہت مہنگا پڑتا تھا۔ کینسرجیسے مرض کے کامیاب علاج کے لیےابتدائی تشخیص بہت اہم ہے۔
جمعرات, مارچ 13, 2025
بریکنگ نیوز
- دہشتگردی کی حالیہ لہر، بلاول بھٹو کا وزیراعظم سے نیشنل ایکشن پلان ٹو بنانے کا مطالبہ
- جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام، 10 دہشتگرد ہلاک
- جعفر ایکسپریس پر حملے کے کامیاب آپریشن پر بلوچ عوام کا پاک فوج کو خراج تحسین
- قومی اسمبلی میں جعفر ایکسپریس حملے کے خلاف متفقہ مذمتی قرارداد منظور
- جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کےحملے کا ذمہ دار بھارت ہے، ترجمان دفتر خارجہ
- بلوچستان ٹرین حملے میں بھارتی خفیہ ایجنسی را ملوث ہے، سکھ فار جسٹس کا الزام
- وزیراعظم کا بولان آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
- بلوچستان میں دوران آپریشن پی ٹی آئی اور بھارتی میڈیا ایک جیسی زبان بولتے رہے۔ خواجہ آصف