Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, مارچ 31, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور زلمی نے HBL PSL 11 کے لیے آفیشل ترانہ “رائز آف زلمی” جاری کر دیا
    • ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد
    • خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار
    • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی
    • باڑہ: فرنٹیئر روڈ پر عزیر مارکیٹ کے قریب فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی
    • ملک بھر میں بارشوں سے موسم خوشگوار، محکمہ موسمیات نے 31 مارچ تک بارشوں کی پیشگوئی کر دی
    • امریکہ اور یورپ میں جنگ کے خلاف بڑے مظاہرے، ٹرمپ کی پالیسیوں پر شدید تنقید
    • آبنائے ہرمز سے پاکستانی پرچم بردار مزید20 جہازوں کوگزرنےکی اجازت مل گئی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور
    اہم خبریں

    اسلام آباد ہائیکورٹ: عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور

    مارچ 27, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔3 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔

    عمران خان کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق اور جسٹس گل حسن اورنگزیب نے کی۔ دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میرے مؤکل نے لاہور ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت حاصل کی، جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو گیٹ سے آگے نہیں جانے دیا گیا، عمران خان پر اس روز مزید ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ پہلے اس بات پر مطمئن کریں کہ ایک فورم کو بائی پاس کرکے یہاں کیوں آئے؟ آپ نے آخرکار جانا ادھر ہی ہے تو پھر پہلے ٹرائل کورٹ کیوں نہیں گئے؟ عمران خان کے وکیل نے کہا کہ میں اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پیش کروں گا، جس پر چسٹس عامر فاروق نے کہا کہ آپ سادہ سی بات بتائیں کہ جمپ کر کے براہ راست ہائیکورٹ کیوں آئے؟

    وکیل عمران خان نے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی خدشات ہیں، یہاں ماحول بہت بہتر ہے، جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ اگر ہزاروں لوگ آجائیں گے تو پھر امن و امان کی صورتحال تو پیدا ہو گی، آپ نے ہی اس صورتحال کو بہتر بنانا ہے۔

    عمران خان نے وکیل نے کہ ہم کسی کو کال نہیں دیتے لوگ خود آجاتے ہیں، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ہمیں یہ بات مدنظر ہےکہ درخواست گزار ایک بڑی سیاسی جماعت کے لیڈر ہیں اور ان کے فالورز بھی ہیں۔

    عمران خان کی روسٹرم پر آکر بولنے کی کوشش، چیف جسٹس نے روک دیا

    عمران خان روسٹرم پر آئے اور بولنے کی کوشش کی جس پر چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو بات کرنے سے روک دیا اور انہیں واپس اپنی نشست پر بیٹھنے کی ہدایت کی۔ جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا عمران خان کو سکیورٹی خدشات ہیں جو جینوئن ہوں گے، عمران خان پر ایک مرتبہ حملہ بھی ہو چکا ہے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عمران خان کی 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواست منظور کر لی، عمران خان کی عبوری ضمانت 6 اپریل تک منظور کی گئی۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم عمران خان عدالت میں پیشی کے لیے زمان پارک سے قافلے کی صورت میں روانہ ہوئے تھے۔

    عمران خان کی استدعا

    عمران خان نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی سے متعلق7 مقدمات میں عبوری ضمانت کی استدعا کی تھی۔ درخواست میں وفاقی حکومت اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے مؤقف اختیار کیاگیا تھا کہ مقدمات سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے درج کیے گئے ہیں، عمران خان کے خلاف مختلف دفعات کے تحت تھانہ رمنا، سی ٹی ڈی اور گولڑہ میں مقدمات درج ہیں۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے
    Next Article آئین کے تحت عام انتخابات وقت پر ہونا لازم ہیں: سپریم کورٹ
    Web Desk

    Related Posts

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور زلمی نے HBL PSL 11 کے لیے آفیشل ترانہ “رائز آف زلمی” جاری کر دیا

    مارچ 30, 2026

    ملک میں چار ہفتوں کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ موجود ہے، مشیر خزانہ خرم شہزاد

    مارچ 30, 2026

    خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی حالت میں گرفتار

    مارچ 30, 2026

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس میں 4600 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    مارچ 30, 2026

    باڑہ: فرنٹیئر روڈ پر عزیر مارکیٹ کے قریب فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

    مارچ 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.