اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اہم عسکری عہدوں پر تعیناتی کے معاملات ۔ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے معمول کی سرگرمیاں منسوخ کر دیں۔
ذرائع کے مطابق اہم تعیناتی پر مشاورت کے لیے وزیر دفاع خواجہ آصف وزیراعظم ہاؤس پہنچے۔ شہبازشریف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کے لیے بھجوائے گئے ناموں کے پینل کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزیراعظم شہباز شریف کو پینل میں شامل ناموں کی پروفائل پر بریفنگ دی۔
ذرائع کے مطابق اہم تقرریوں کے معاملے پر وزیراعظم آج اتحادی جماعتوں سے حتمی مشاورت کریں گے۔ مشاورتی اجلاس کے بعد اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈرز کو وزیراعظم ہاؤس میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔
اتوار, دسمبر 29, 2024
بریکنگ نیوز
- سی پیک معاہدہ، چین سے پہلا مال بردار کنٹینر پاکستان پہنچ گیا
- سنچورین ٹیسٹ جیتنے کیلئے جنوبی افریقہ کو 121 رنز اور پاکستان کو 7 وکٹوں کی ضرورت
- باڑہ اور جمرود کی جیلوں میں موجود 98 فیصد قیدیوں کیخلاف منشیات کے مقدمات درج ہیں۔ ھمایوں خان
- اظہار قاضی کی 17 ویں برسی خاموشی سے گزر گئی
- دہشتگردوں کی پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد دہشتگرد ہلاک و زخمی
- کرم تنازع کے حل میں اہم پیشرفت، قبائلی مشران نے معاہدے پر اتفاق کرلیا،دستخط ہونا باقی
- جب تک 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو سزا نہیں دی جاتی، حقیقی انصاف نہیں مل سکتا،وزیر دفاع خواجہ آصف
- خیبر پختونخوا: 2024 میں دہشت گردی کے 670 واقعات رپورٹ، 212 شدت پسند مارے گئے