Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, اکتوبر 10, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، ترجمان پاک فوج
    • امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم
    • افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ
    • اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی
    • بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک
    • اورکزئی حملے میں ملوث تمام 30 دہشتگرد ہلاک کردیئے، ترجمان پاک فوج
    • وفاقی کابینہ کی پاک سعودی عرب باہمی سٹریٹجک دفاعی معاہدے کی توثیق، اب دہشت گردی سے متعلق ٹھوس فیصلے کرنے ہیں، وزیراعظم شہبازشریف
    • دوبارہ وزارت اعلیٰ کی پیش کش قبول نہیں کروں گا، علی امین گنڈا پور
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارتی پولیس کو وزیراعظم مودی اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے والی ای میل موصول
    اہم خبریں

    بھارتی پولیس کو وزیراعظم مودی اور احمد آباد اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے والی ای میل موصول

    اکتوبر 7, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    بھارتی پولیس کو وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے والی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔ بھارت میں آئی سی سی مینز ورلڈکپ کا آغاز ہو چکا ہے اور پاکستانی ٹیم نیدرلینڈز کو شکست دیکر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز بھی کر چکی ہے جبکہ بھارتی ٹیم اپنا پہلا میچ 8 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ورلڈکپ میں 14 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں مد مقابل ہوں گی تاہم اس سے پہلے ہی بھارتی پولیس کو اسٹیڈیم کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی آمیز ای میل موصول ہوئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی اور احمد آباد میں نریندرا مودی اسٹیڈیم کو اڑانے کی دھمکی دی گئی۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ای میل میں دہشتگردوں نے 500 کروڑ روپے ادا کرنے اور گینگسٹر روی بشنوئی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے دھمکی آمیز ای میل میں کہا گیا ہے کہ نریندرا مودی اسٹیڈیم پر حملے کے لیے بندے بھی تعینات کر دیے گئے ہیں، وزیراعظم نریندرا مودی کو بھی اڑائیں گے۔ دہشتگرد گروپ کی جانب سے کی گئی ای میل میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں سب کچھ بیچا جاتا ہے اور ہم نے بھی کچھ خریدا ہے، اپ جتنی مرضی سکیورٹی میں رہیں ہم سے بچ نہیں سکتے۔

    اس حوالے سے بھارتی پولیس کا کہنا ہے ہمیں دہشتگرد گروہ کی جانب سے کی جانے والی ای میل نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی کی جانب سے موصول ہوئی، این آئی اے احمدآباد سمیت باقی جگہوں پر بھی تمام سکیورٹی ایجنسیز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپیٹرول 38 روپے اور ڈیزل 18 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان
    Next Article فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ چھڑ گئی، 40 صیہونی ہلاک، 198 فلسطینی شہید
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025

    امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم

    اکتوبر 10, 2025

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے پیچھے سیاسی اور مجرمانہ گٹھ جوڑ ہے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 10, 2025

    امن کا نوبیل انعام وینزویلا کی خاتون کے نام، امریکی صدر ٹرمپ ایک بار پھر محروم

    اکتوبر 10, 2025

    افغان دارالحکومت کابل میں نامعلوم بمبار طیاروں کا فضائی حملہ

    اکتوبر 10, 2025

    اسرائیلی کابینہ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی

    اکتوبر 10, 2025

    بنوں: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں انتہائی مطلوب 2 دہشت گرد ہلاک

    اکتوبر 10, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.