وفاقی حکومت نے توشہ خانہ کے نئے ریفرنس کے لیے جیل کے اندر کارروائی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن نیب آرڈیننس 1999 کی سیکشن 16 بی کے تحت جاری کیا گیا۔ جیل ٹرائل نوٹیفکیشن سے متعلق بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر نیب عدالت اگر ضروری سمجھتی ہے تو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا ٹرائل جیل میں کرے۔
گزشتہ روز اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سے عدت کیس میں بری ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو رہا ہونے سے قبل توشہ خانہ ریفرنس کیس میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق بطور وزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے۔تحائف کم قیمت پر حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کر دیے۔
توشہ خانہ کا نیا ریفرنس،بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ کے جیل ٹرائل کا نوٹیفکیشن جاری
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read