پشاور(وحید الرحمن) معاون خصوصی اطلاعات وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر کچھ وزرا اور اراکین میں اختلافات ہیں۔
بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر تمام اراکین کو اپنی رائے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے۔ کچھ وزرا اور ارکان میں اختلافات ہیں۔ پنجاب اسمبلی تحلیل ہو جائے تو پھر بات بن سکتی ہے۔
ترجمان وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ صرف خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کرنے سے مرکزی حکومت پرپریشرنہیں ڈال سکتے۔ اراکین کی رائے ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جاتا۔ اس وقت تک کے پی اسمبلی کو بھی روکا جائے۔
انھوں نے کہا کہ تمام اراکین کو اپنی رائے عمران خان کے سامنے رکھنے کی مکمل آزادی ہے۔ اب تک عمران خان نے کوئی تاریخ نہیں دی وہ سب کی رائے لے رہے ہیں۔
منگل, مئی 26, 2026
بریکنگ نیوز
- پاکستان نے ابراہم معاہدے سے متعلق امریکی مطالبے کو مسترد کر دیا، ایران اور اسرائیل معاملہ الگ قرار
- مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافہ، امریکا کے ایران پر فضائی حملے، اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- چینی صدر کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات، مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے پاکستان کے کردار کی تعریف
- وزيراعلیٰ خیبر پختونخوا او وزیر داخلہ کی خفیہ ملاقات کا انکشاف، ملاقات غیر سیاسی تھی، سہیل آفریدی
- فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی چینی وزیراعظم لی چیانگ سے غیر رسمی ملاقات
- فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنگ بندی مذاکرات کو حتمی مرحلے تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، امریکی ٹی وی
- کوئٹہ میں جائیداد کے تنازع پر فائرنگ، ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، باپ، تین بیٹے اور بیٹی شامل
- دیر لوئر کے گھنے جنگلات میں لگی آگ بے قابو ہو گئی

