Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    منگل, جولائی 7, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • فلسطين کی تنظيم حماس نے غزہ گورننگ باڈی تحلیل کردی
    • خیبرپختونخوا میں پبلک سروس کمیشن سے متعلق گورنر کے اختیارات ختم، وزیرِ اعلیٰ کو منتقل
    • مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس
    • امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
    • سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ
    • خیبرپختونخوا میں 7 سے 10 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی
    • افغانستان کے پہلے خلا باز عبدالاحد مومند سرکاری اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک
    • نیا ٹیلی کام بل: کسی شہری کی زمین پر زبردستی قبضہ نہیں ہوگا، وفاقی وزیر شزا فاطمہ کی وضاحت
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سائفر اور ارشد شریف کی موت کے حقائق تک پہنچنا ضروری ہے، ترجمان پاک فوج
    اہم خبریں

    سائفر اور ارشد شریف کی موت کے حقائق تک پہنچنا ضروری ہے، ترجمان پاک فوج

    اکتوبر 27, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہم سے غلطی ہوسکتی ہے لیکن ہم غدار اور سازشی نہیں ہوسکتے، سائفر اور ارشد شریف کی موت کے حقائق تک پہنچنا ضروری ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے سینئر صحافی ارشد شریف کی موت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کے ہمراہ انتہائی اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کی موت سے جڑے حقائق تک پہنچنا ضروری ہے کیونکہ اس حوالے سے اداروں اور آرمی چیف پر بے بنیاد الزام تراشی کی گئی۔

    لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا دیکھنا ہو گا کہ ارشد شریف کو ملک سے باہر جانے پر کس نے مجبور کیا، ہماری اطلاعات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی خاص ہدایت پر 5 اگست کو تھریٹ الرٹ جاری کیا گیا، اس تھریٹ الرٹ سے سیکیورٹی اداروں سےکوئی معلومات شیئر نہیں کی گئیں، اس سےظاہر ہوتا ہے کہ تھریٹ الرٹ مخصوص سوچ کے تحت جاری کیا گیا، خیبرپختونخوا حکومت نے ارشد شریف کو ائیرپورٹ تک مکمل پروٹوکول دیا۔

    لیفٹیننٹ جنرل بابر افتخار نے کہا کہ ارشد شریف کو بار بار کہا گیا کہ خطرات ہیں، ارشد شریف ملک چھوڑکرنہیں جانا چاہتے تھے، اس کا مقصد شاید ارشد شریف کوملک چھوڑنے پرآمادہ کرنا تھا۔ بابر افتخار نے کہا میری آپ سے درخواست ہے کہ اداروں پراعتمادرکھیں، کسی پر الزام تراشی کسی صورت مناسب نہیں، ہم سب کوانکوائری کمیشن کی رپورٹ کا انتظار کرنا چاہیے، فوج کی وردی پہن کرپینتیس چالیس سال نوکری کے بعد کوئی غداری کا طوق لیکر جانا نہیں چاہتا۔

    انہوں نے کہا کہ ارشد شریف ایک نڈر صحافی تھے اور ایک شہید فوجی کے بھائی تھی، ارشد شریف کی موت انتہائی اندوہناک واقعہ ہے، دیکھنا ہو گا کہ مرحوم ارشد شریف کی موت کے حوالے سے اب تک کیا حقائق سامنے آئے ہیں، ارشد شریف ایک فوجی کے بیٹے اور ایک شہید کے بھائی تھے، ہم نے حکومت سے درخواست کی ہے کہ اعلیٰ سطح کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleباجوہ کو غیر معینہ مدت تک چیف رہنے کی پیشکش کی گئی، ترجمان پاک فوج
    Next Article یہ اب حتمی اور فیصلہ جنگ ہے جس کا آغاز کل ہوگا، عمران خان
    Web Desk

    Related Posts

    فلسطين کی تنظيم حماس نے غزہ گورننگ باڈی تحلیل کردی

    جولائی 6, 2026

    خیبرپختونخوا میں پبلک سروس کمیشن سے متعلق گورنر کے اختیارات ختم، وزیرِ اعلیٰ کو منتقل

    جولائی 6, 2026

    مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    فلسطين کی تنظيم حماس نے غزہ گورننگ باڈی تحلیل کردی

    جولائی 6, 2026

    خیبرپختونخوا میں پبلک سروس کمیشن سے متعلق گورنر کے اختیارات ختم، وزیرِ اعلیٰ کو منتقل

    جولائی 6, 2026

    مسلح افواج افغان سرحدی علاقوں سے ہونے والی دہشتگردی کیخلاف کارروائیاں جاری رکھیں گی، کورکمانڈرز کانفرنس

    جولائی 6, 2026

    امجد حسین ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان کے نئے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھالیا

    جولائی 6, 2026

    سندھ طاس معاہدہ پاکستان کی بقا کی شہ رگ ہے جس کا ہر قیمت پر تحفظ کریں گے، وزیر اطلاعات عطا تارڑ

    جولائی 6, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.