Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, جولائی 28, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار
    • زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار
    • پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟
    • کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
    • تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار
    • گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد
    • وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا
    • شاہراہ بابوسر سیلابی ریلوں میں خیبر ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت سمیت متعدد سیاح لاپتہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » سابق وزیراعظم نواز شریف کی کسی بھی وقت پاکستان واپسی متوقع
    اہم خبریں

    سابق وزیراعظم نواز شریف کی کسی بھی وقت پاکستان واپسی متوقع

    دسمبر 5, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    مسلم لیگ ن کے قائد نواز  شریف نے اپنی وطن واپسی کا سگنل دیدیا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کے انتہائی قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ پارٹی قائد میاں نواز شریف کا آئندہ انتخابات سے قبل وطن واپسی کا پروگرام پہلے ہی طے ہو چکا ہے۔

    جبکہ نئی پیش رفت کے طور پر نواز شریف نے پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ اگر تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پنجاب اور کے پی اسمبلیاں تحلیل کر دیں تو وہاں آئین کے مطابق 90 روز کے اندر نئے انتخابات کروا دیے جائیں اور ان صوبائی انتخابات کی الیکشن مہم بھی وہ خود آکر چلائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اس صورت حال میں نواز شریف کسی بھی وقت وطن واپس آسکتے ہیں، نواز شریف نے اس سلسلے میں اپنے وکلاء سے مشاورت بھی مکمل کرلی ہے۔ ان کی آمد کے فوری بعد عدالتوں میں ان کی سزاؤں پر زیرسماعت نظرثانی کی اپیلوں کی پیروی شروع کر دی جائے گی۔

    شریف فیملی کے انتہائی قریب سمجھے جانے والے ان ذرائع کے مطابق اعلیٰ سطح پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ نواز شریف اب خود کو ملکی سیاست سے دور نہیں رکھیں گے اور براہ راست اپنی پارٹی اور حامیوں کی اگلے الیکشن میں رہنمائی کریں گے۔

    ان ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کی تاحیات نااہلی کا کیس اب کمزور پڑ چکا ہے اور سپریم کورٹ کی طرف سے فیصل واوڈا کی تاحیات نااہلی کے خاتمے کے فیصلے نے مسلم لیگ کے قائد کی قومی سیاست میں واپسی کی راہ میں رکاوٹ دور کر دی ہے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکابل میں پاکستانی سفارتی حکام پر فائرنگ
    Next Article پشاور میں 50 سے زیادہ پرانی اور نایاب گاڑیاں نمائش کیلئے پیش
    Web Desk

    Related Posts

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025

    کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

    جولائی 28, 2025

    تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار

    جولائی 28, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار

    جولائی 28, 2025

    زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار

    جولائی 28, 2025

    پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟

    جولائی 28, 2025

    کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ

    جولائی 28, 2025

    تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار

    جولائی 28, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.