سکیورٹی فورسز کے خیبر میں انٹیلی جنس آپریشن کے دوران میجر میاں عبداللہ شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبر کے علاقے شکاس میں 5 اور 6 جولائی کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز کے آپریشن کے دوران دہشتگردوں اور سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں آپریشن کی قیادت کرنے والے میجر میاں عبداللہ شاہ شہید ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 33 سال کے میجر میاں عبداللہ شاہ شہید کا تعلق کوہاٹ سے ہے۔
آئی ایس پی آر کا بتانا ہےکہ آپریشن کے نتیجے میں 3 دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ علاقے میں موجود دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔