اسلام آباد(ویب ڈیسک) ملک میں مجموعی سیاسی صورتحال اور اہم تقرری کے معاملے پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے درمیان ایوان صدر میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
ایوان صدر کے اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں اور متاثرین کی بحالی کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ معیشت اور خزانہ سے متعلق مختلف امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیر خزانہ نے صدر مملکت کو عوام کیلئے اقدامات بارے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت اور تحریک انصاف کے مابین جاری کشیدگی کو کم کرنے پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے موجودہ صورتحال پر پی ڈی ایم حکومت کے موقف سے آگاہ کیا۔ ملاقات میں آئندہ چند روز میں ہونے والی پیشرفت پر بھی بات چیت ہوئی۔
ملاقات میں سیاسی معاملات کو افہام و تفہیم سے حل کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔وفاقی وزیر خزانہ نے وزیراعظم شہباز شریف کا اہم پیغام بھی صدر مملکت کو پہنچایا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پیغام دیا کہ صدر مملکت باہمی احترام اور سیاسی اعتدال کیلئے کردار ادا کریں۔ آئینی و قانونی امور پر ڈیڈلاک نہیں ہونا چاہیے۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سیاسی امور کو بہتر ماحول اور قانونی و آئینی دائرے میں ہی حل کیا جاسکتا ہے۔اس موقع پر صدر مملکت کی جانب سے عمران خان کا مطالبہ اسحاق ڈار کے سامنے رکھا گیا۔
جمعرات, نومبر 19, 2026
بریکنگ نیوز
- خیبر ڈیجیٹل کیم ٹیک اور دی میلینیم یونیورسل کالج کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
- پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل اداروں کے درمیان معاہدہ، معدنی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت
- پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں جانے کے لیے تیار
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: گورنر راج کے بعد جنوبی وزیرستان میں عوامی سہولیات کی بہتری کیلئے اقدامات تیز
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: زکوڑی لیول ٹو فلائی اوور منصوبے پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری
- بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: صوبے میں ڈرائیونگ کا نظام بہتر بنانے کے لیے لائسنس ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم متعارف کرنے کا فیصلہ

