اسلام آباد(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بتایا ہے کہ عمران خان 5 سال کے لیے نااہل ہوئے ہیں۔
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 5 سال کے لیے نااہل قرار دیا ہے۔ عمران خان نے گھڑیاں بیچ کر دوست ممالک سے تعلقات خراب کیے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن اور قوم کے سامنے جھوٹ بولا اور غلط حقائق الیکشن کمیشن کے سامنے رکھے۔
وزیر قانون کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف تحمل کا مظاہرہ کیا۔ بڑی احتیاط برتی ہے ورنہ ان کے خلاف ایک اور کارروائی ہوسکتی تھی۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان کو آئین کے آرٹیکل 63 ون پی کے تحت پانچ سال کے لیے نااہل قرار دیا گیا ہے۔ اور ان پر فوجداری مقدمے چلانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔ پی ٹی آئی چئیرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کو5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیا۔ ان کی قومی اسمبلی کی نشست خالی قرار دے دی۔ ساتھ ہی عمران خان کے خلاف فوج داری کارروائی شروع کرنے کا بھی حکم دے دیا۔
پیر, دسمبر 29, 2025
بریکنگ نیوز
- قلات میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک
- انتخابات کے جلد انعقاد کا امکان نہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری
- کرک کے سرحدی پہاڑی علاقوں میں پولیس کا بڑا آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک
- ہم امریکہ، اسرائیل اور یورپ کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، صدر مسعود پزشکیان
- کابل میں افغان طالبان کے سینئر انٹیلی جنس اہلکار مولوی نعمان غزنوی جاں بحق
- سری لنکا کیخلاف سیریز کیلئے پاکستانی 15 رکنی سکواڈ کا اعلان
- اسلام آباد سے مری تک ایئر ٹیکسی سروس کا آغاز
- اسرائیل نے صومالی لینڈ کو آزاد ریاست تسلیم کر کے نیا تنازع کھڑا کر دیا
