Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور کی لیبر کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں پر غیر متعلقہ افراد کے مبینہ قبضے، تحقیقات کا مطالبہ
    • قمر زمان کا خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو خراجِ تحسین، قومی و علاقائی کھلاڑیوں کی خدمات کو سراہنے کی تعریف
    • پشاور میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے گرفتاریاں شروع
    • شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت پاکستانی وفد کی شرکت
    • سال 2025-26 میں پاکستان میں 43,559 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، پاکستان میں کارپوریٹ گروتھ میں تاریخی اضافہ
    • خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران کی کھلی وارننگ
    • ژوب میں مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    • وزیراعظم ایران اور ترکیہ کے 3 روزہ دورے پر روانہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ملتان ٹیسٹ: پاکستان کو انگلینڈ نے 26 رنز سے شکست دے دی، سیریز میں فیصلہ کن برتری
    اہم خبریں

    ملتان ٹیسٹ: پاکستان کو انگلینڈ نے 26 رنز سے شکست دے دی، سیریز میں فیصلہ کن برتری

    دسمبر 12, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    انگلینڈ نے پنڈی کے بعد ملتان ٹیسٹ جیت کر سیریز میں دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرنے کے ساتھ 22 سال بعد پاکستان میں ٹیسٹ سیریز جیت لی۔ قومی ٹیم 355 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 328 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل 94، امام الحق 60، عبداللہ شفیق اور محمد نواز 45، 45 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    انگلینڈ کی جانب سے مارک ووڈ چار وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بولر رہے۔ رابنسن اور اینڈرسن نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ اس سے قبل چوتھے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگ چار وکٹوں پر 198 رنز سے کیا۔ تاہم صرف 12 رنز کے اضافے کے بعد فہیم اشرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ چکے ہیں۔ ان کی وکٹ پارٹ ٹائم بولر جوئے روٹ نے لی۔

    فہیم اشرف کی جگہ نئے آنے والے بلے باز محمد نواز نے سعود شکیل کے ہمراہ 80 رنز کی پارٹنر شپ فراہم کی تاہم جب میچ پر قومی ٹیم کی کچھ گرفت مضبوط ہونے لگی تو وہ 45 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوگئے۔ انہیں ووڈ نے پویلین واپس بھیجا۔ پاکستان کو ساتواں نقصان سعود شکیل کی وکٹ کی صورت میں اٹھانا پڑا جب وہ اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری سے صرف 6 رنز کی دوری پر نروس نائنٹیز کا شکار ہوکر اپنی وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے تاہم یہ آؤٹ متنازع بن گیا۔ اس بار بھی کامیاب بولر ووڈ رہے۔

    سعود شکیل کے بعد پوری ٹیم 328 کے مجموعے پر واپس لوٹ گئی اور انگلینڈ کو 26 رنز سے فتح ملی۔ یوں انگلینڈ پنڈی کے بعد ملتان ٹیسٹ میچ جیت کر سیریز میں نہ صرف دو صفر کی ناقابل شکست برتری حاصل کرلی بلکہ 17 سال قبل پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کی شکست کا بدلہ لیتے ہوئے 22 سال بعد سیریز جیتنے کا اعزاز حاصل  کیا۔

    انگلینڈ کے بلے باز ہیری بروک کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے دوسری اننگ میں سنچری اسکور کرتے ہوئے 108 رنز بنائے تھے جب کہ پنڈی ٹیسٹ میں بھی ایک سنچری اور نصف سنچری اسکور کی تھی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر نیٹ ورک کے چیف ایگزیگٹو کامران حامد راجہ کے فرزند مختار حامد راجہ سپرد خاک کر دئیے گئے
    Next Article وزیراعظم شہباز شریف نے سکھر حیدرآباد موٹروے کا سنگِ بنیاد رکھ دیا
    Web Desk

    Related Posts

    قمر زمان کا خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو خراجِ تحسین، قومی و علاقائی کھلاڑیوں کی خدمات کو سراہنے کی تعریف

    جولائی 3, 2026

    شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت پاکستانی وفد کی شرکت

    جولائی 3, 2026

    خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران کی کھلی وارننگ

    جولائی 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور کی لیبر کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں پر غیر متعلقہ افراد کے مبینہ قبضے، تحقیقات کا مطالبہ

    جولائی 3, 2026

    قمر زمان کا خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو خراجِ تحسین، قومی و علاقائی کھلاڑیوں کی خدمات کو سراہنے کی تعریف

    جولائی 3, 2026

    پشاور میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے گرفتاریاں شروع

    جولائی 3, 2026

    شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت پاکستانی وفد کی شرکت

    جولائی 3, 2026

    سال 2025-26 میں پاکستان میں 43,559 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، پاکستان میں کارپوریٹ گروتھ میں تاریخی اضافہ

    جولائی 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.