اسلام آباد(ویب ڈیسک) نیپرا میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 18 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل ہوگئی۔ اضافہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔
چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی نے سہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ پر سماعت کی۔ ۔میپکو حکام نے بتایا کہ سیلاب کے باعث میپکو کی بجلی فروخت میں کمی آئی ہے۔ نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ بجلی کی فروخت کم ہونے سے کیپسٹی پیمنٹس پر فرق پڑا۔ گزشتہ سہ ماہی کی نسبت فروخت دس فیصد کم رہی۔
پاورڈویژن کے حکام نے بتایا کہ ہماری کوشش ہے کہ بجلی قیمت میں مزید اضافہ نہ ہو۔ کوشش ہے کہ صارفین کو پرائس شاک نہ لگے۔ ہماری درخواست ہے کہ یہ اضافہ فروری اور مارچ تک لگایا جائے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ بجلی صارفین سے43ارب کی وصولی بہت بڑی رقم ہے۔ ۔میں خود پریشان ہوگیا کہ اتنا بڑا فگر کیسے ہوگیا۔ انہوں نے کہا کہ سہ ماہی کو دوماہ میں کرنے کے حوالے سے تحریری درخواست دے دیں۔ نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعدفیصلہ جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں پر ہوگا۔
پیر, جنوری 27, 2025
بریکنگ نیوز
- انسانی سمگلنگ کا سدباب مگر کب اور کیسے ؟
- طالبان کے سروں پر قیمتوں کا طوفان،نئی امریکی انتظامیہ کی افغان پالیسی پر شدید ردعمل
- دوسرا ٹیسٹ، ویسٹ انڈیز کے 254 رنز ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم نے 4 وکٹ پر 76 رنز بنالئے
- جنوبی وزیرستان: اغواء ہونے والے چاروں پولیس اہلکار بازیاب
- پاکستان ملٹری اکیڈمی میں جوائنٹ ملٹری ٹریننگ
- کوہاٹ: گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے 2 خواتین جاں بحق،دو بچے اور ایک خاتون زخمی
- خضدار میں گاڑی کے اندر دھماکہ، ایک شخص جاں بحق، 7 افراد زخمی ہوگئے
- بلوچستان کے 25 اضلاع میں مقامی حکومتوں کے ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل،ووٹوں کی گنتی جاری