پشاور(وحید الرحمن) وفاقی حکومت کی طرف سے خیبرپختونخواہ کے ایک کھرب بیس ارب روپے کی ادائیگیاں نہ کئے جانے کا انکشاف۔
وزیر خزانہ خیبر پختون خوا تیمور جھگڑا نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کی ۔ انہوں نے کہا کہ مالی سال 2003-04 میں کے پی میں سرکاری ملازمین کی پینشنز کی ادائیگیاں 1 ارب روپے تھی. جو سال 2027 تک 300 ارب تک بڑھ جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سرکاری ملازمین کی پیشن بڑھ کر 108 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ نے میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ خیبر پختون خواہ میں پینشن اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں. ابتدائی طور پر5 ہزار ملازمین کو پینشن کی ادائیگیوں کیلئے نیا نظام متعارف کروا دیا ہے. پینشن رولز میں تبدیلی سے سالانہ 1 ارب روپے کی بچت ہوگی۔
تمیور جھگڑا کا کہنا تھا کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی عمر 45 سے بڑھا کر 55 سال کر دی ہے. اس سے صوبے کو سالانہ 12 ارب روپے کی بچت ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ وفاق اور صوبوں کے پینشن بل میں سالانہ 20 سے 25 فیصد اضافہ ہوا رہا ہے. 2027 تک پورے ملک کا پینشن بل 1200 ارب روپے سے بڑھ کر3 ہزار ارب روپے تک پہنچ جائے گا۔
صوبائی وزیر نے کہا کہ کے پی میں پنشن کا بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے. اسی لیے نئے ملازمین کیلئے پنشن کا نیا طریقہ کار متعارف کرایا ہے ہیں. اس نئے طریقہ کار میں حکومت 10 فیصد اور ملازم 12.1 فیصد حصہ ڈالے گا۔
تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ سابق فاٹا کیلئے صرف 5 ارب روپے جاری ہوئے. ہم نے 8 ارب اخراجات کیے. وفاق نے بجٹ میں قبائلی علاقوں کیلئے 55 ارب رکھے جب کہ اخراجات 90 ارب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کو فنڈز میں 155 ارب روپے شارٹ فال کا سامنا ہے. ٹیکس محاصل میں 60 سے 70 ارب کمی سے شارٹ فال 200 ارب تک پہنچ جائے گا۔ وزیر خزانہ تیمور جھگڑا کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کے مطالبے پر 7500ارب روہے کا ٹیکس ہدف پورا نہیں کر سکے گی۔
سرپلس بجٹ کے معاملے پر ان کا کہنا تھا کہ اس حوالے سے آئی ایم ایف کو خط نہیں لکھا تھا. البتہ میں نے وفاقی حکومت کو خط لکھا تھا اور مجھے اس پر کوئی پشیمانی نہیں ہے. میں خط کے معاملے پر اپنے موقف پر قائم ہوں۔ وزیر خزانہ خیبرپختونخوا تیمور خان جھگڑا کا مزید کہنا تھا کہ بیڈ روم میں گھس کر ٹیلی فون ٹیپ کرنا غلط ہے۔
ہفتہ, نومبر 22, 2025
بریکنگ نیوز
- بنوں میں سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، 3 اہم کمانڈرز سمیت 17 دہشتگرد ہلاک
- خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیاں، 13 دہشت گرد ہلاک
- فیصل آباد: کیمیکل فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے دھماکہ، 20 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
- بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد شہید، جوابی کارروائی میں 2 دہشتگرد ہلاک
- کےٹو کا پشاور جنکشن دیکھئے زکی الرحمان کے ساتھ ھفتہ کی شام 8 بجے۔
- نشتر ہال پشاور میں اسمائے حسنیٰ کی پینٹنگز کی نمائش پاکستان ڈائریکٹرز پروڈیوسرز رائیٹرز اینڈ آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام انعقاد
- جہیز ایک لعنت نہیں مگر ھم نے ھوس زر میں اسے لعنت بناڈالا۔ بخت روان ایڈووکیٹ کا خیبر مارننگ شو اظہار خیال۔۔۔
- دنیا بھر میں پشتون فنکاروں کو خیبرٹیلی ویژن کے حوالے جاندار مانا جاتا ھے۔۔۔ ماسٹر رحیم گل۔۔

