Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 3, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پشاور کی لیبر کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں پر غیر متعلقہ افراد کے مبینہ قبضے، تحقیقات کا مطالبہ
    • قمر زمان کا خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو خراجِ تحسین، قومی و علاقائی کھلاڑیوں کی خدمات کو سراہنے کی تعریف
    • پشاور میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے گرفتاریاں شروع
    • شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت پاکستانی وفد کی شرکت
    • سال 2025-26 میں پاکستان میں 43,559 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، پاکستان میں کارپوریٹ گروتھ میں تاریخی اضافہ
    • خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران کی کھلی وارننگ
    • ژوب میں مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی
    • وزیراعظم ایران اور ترکیہ کے 3 روزہ دورے پر روانہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار، حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی
    اہم خبریں

    پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار، حکومت الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی

    مارچ 24, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: حکومت 30 اپریل کو پنجاب میں الیکشن کرانے سے انکار کے فیصلے پر الیکشن کمیشن کے ساتھ کھڑی ہوگئی۔نجی ٹی وی  کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی استحکام چاہیے تو انتخابات ایک ساتھ کرانے ہوں گے ورنہ ملک میں بحرانی کیفیت رہے گی۔ انہوں نے کہا یہ شرط تو نہیں ہے کہ خون کی ہولی کھیل کر ہی انتخابات میں جانا ہے، الیکشن کمیشن نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پانچ صفر سے پنجاب میں الیکشن آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا، یہ فیصلہ حکومت کا نہیں ہے۔

    دوسری جانب پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما اسد عمرا ور فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پنجاب میں الیکشن ملتو ی کرنے کی مذمت کرتے ہیں، سپریم کورٹ میں چیلنج کرکے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کا مطالبہ کرینگے، مینار پاکستان پر  پی ٹی آئی کا جلسہ ریفرنڈم ثابت ہوگا۔  اسد عمر ، فواد چوہدری اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے پی ٹی آئی آفس جیل روڈ پر پریس کانفرنس کی۔

    اسد عمر کاکہناتھا کہ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں الیکشن ملتوی کرنے کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان کا تصور آئین اور جمہوریت کے بغیر ممکن نہیں جبکہ الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئین کی دھجیاں اڑا کر رکھ دی ہیں۔

    فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن کے پانچوں ارکان پر غداری کا مقدمہ چلانے اور آرٹیکل 6 لگانے پر زور  دیا اور کہا کہ سپریم کورٹ پٹیشن میں مطالبہ کیا جائے گا کہ الیکشن 30  اپریل کو ہی کرائیں، 30 اپریل کو ہی انتخابات ہونے ہیں اس کے علاوہ کوئی گنجائش نہیں، الیکشن پر بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

    فواد چوہدری کاکہنا تھا کہ حکومتی اتحاد پارلیمنٹ میں الیکشن نہ کروانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے اور پھر چند گھنٹے بعد فیصلہ آجاتا ہے کہ الیکشن 8 اکتوبر کوہوگا، تمام بارز  ایسوسی ایشنز  نے اس فیصلے کو مسترد کیا ہے، اس سلسلے میں پی ٹی آئی وکلا کے ساتھ ہوگی،  پی ٹی آئی کے امیدواراپنی مہم نہ روکیں۔

    تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ پورا پاکستان مطالبہ کر رہا ہے  الیکشن کمیشن کے پانچ ممبرز پر آرٹیکل 6لگنا چاہیے، پہلی بار سویلین حکومت نے آئین کو سلب کرنے کی کوشش کی ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے 30 اپریل کو ہونے والے انتخابات ملتوی کردیے تھے۔

     

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleنگران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی ہدایت اللہ طوری مستعفی
    Next Article افغانستان نے پہلی مرتبہ انٹرنیشنل میچ میں پاکستان کو شکست دے دی
    Web Desk

    Related Posts

    شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت پاکستانی وفد کی شرکت

    جولائی 3, 2026

    خامنہ ای کے جنازے کے دوران حملہ ہوا تو نتائج سنگین ہوں گے، ایران کی کھلی وارننگ

    جولائی 3, 2026

    ژوب میں مسافر بس بریک فیل ہونے کے باعث گہری کھائی میں جاگری، 40 افراد جاں بحق، 8 زخمی

    جولائی 3, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پشاور کی لیبر کالونی میں سرکاری رہائش گاہوں پر غیر متعلقہ افراد کے مبینہ قبضے، تحقیقات کا مطالبہ

    جولائی 3, 2026

    قمر زمان کا خیبر ٹیلی ویژن نیٹ ورک کو خراجِ تحسین، قومی و علاقائی کھلاڑیوں کی خدمات کو سراہنے کی تعریف

    جولائی 3, 2026

    پشاور میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن، مختلف علاقوں سے گرفتاریاں شروع

    جولائی 3, 2026

    شہید سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی آخری رسومات،وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سمیت پاکستانی وفد کی شرکت

    جولائی 3, 2026

    سال 2025-26 میں پاکستان میں 43,559 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ، پاکستان میں کارپوریٹ گروتھ میں تاریخی اضافہ

    جولائی 3, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.