Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 31, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • حکومت نےڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا
    • خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارود سے بھری گاڑیاں بھی تباہ
    • لاہور: باغبانپورہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق، 6زخمی
    • امریکا: ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 میں پاکستان کا قومی پویلین توجہ کا مرکز، اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش
    • اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف
    • بلوچستان میں اغوا کے بعد 6 مزدور قتل، تربت کے نواحی علاقے سے لاشیں برآمد
    • امریکا۔ایران جنگ کا 17واں روز، چار روز بعد امریکی فضائی حملے دوبارہ شروع
    • عالمی منڈی میں خام تیل مزید سستا، برینٹ اور ڈبلیو ٹی آئی کی قیمتوں میں نمایاں کمی
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پنجاب، کے پی الیکشن التوا کیس: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا
    اہم خبریں

    پنجاب، کے پی الیکشن التوا کیس: سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا

    اپریل 4, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں الیکشن کے التوا سے متعلق کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو الیکشن کرانے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے قرآن کی آیت سے ابتدائی  فیصلہ سنانےکا آغاز کیا۔ فیصلہ سناتے ہوئے چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔ عدالت عظمیٰ نے الیکشن کمیشن کا 8 اکتوبر کو انتخابات کرانےکا حکم غیر آئینی قرار دے دیا۔

     فیصلے میں کہا گیا کہ  الیکشن کمیشن کا 22 مارچ کا فیصلہ غیر آئینی قرار دیا جاتا ہے، صدر مملکت کی دی گئی تاریخ کا فیصلہ بحال کیا جاتا ہے، آئین وقانون انتخابات کی تاریخ ملتوی کرنےکا اختیارنہیں دیتا، 22 مارچ کوالیکشن کمیشن نے فیصلہ دیا تب انتخابی عمل پانچویں مرحلے پر تھا،  الیکشن کمیشن کے آرڈر  کے باعث 13 دن ضائع ہو گئے، الیکشن کمیشن نے غیر آئینی فیصلہ کیا۔

    سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے انتخابات کی 8 اکتوبر کی تاریخ دے کر دائرہ  اختیار سے تجاوزکیا، 30 اپریل سے 15 مئی کے درمیان صوبائی انتخابات کرائے جائیں، ریٹرننگ افسر کے فیصلے کے خلاف اپیلیں جمع کرانےکی آخری تاریخ 10اپریل ہوگی، 17 اپریل کو الیکشن ٹریبونل اپیلوں پر فیصلہ کرےگا۔

    خیال رہے کہ سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست پر پنجاب اور کےپی کے انتخابات میں تاخیر کے مقدمے کا فیصلہ 6 سماعتوں کے بعد گزشتہ روز محفوظ کیا تھا۔

    آج وزارت دفاع کی جانب سے سربمہر لفافے میں رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی گئی، رپورٹ میں انتخابات کے لیے فوج کی عدم دستیابی کی وجوہات بیان کی گئیں۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبرپختونخوا میں رواں سال کے پہلے تین ماہ کے دوران 125پولیس افسران و اہلکار شہید ہوئے
    Next Article سپریم کورٹ نےحافظ قرآن کو 20 نمبر دینےکا ازخود نوٹس کیس بندکردیا
    Web Desk

    Related Posts

    حکومت نےڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جولائی 30, 2026

    خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارود سے بھری گاڑیاں بھی تباہ

    جولائی 30, 2026

    لاہور: باغبانپورہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق، 6زخمی

    جولائی 30, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    حکومت نےڈیزل اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

    جولائی 30, 2026

    خضدار میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک، بارود سے بھری گاڑیاں بھی تباہ

    جولائی 30, 2026

    لاہور: باغبانپورہ میں خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے 4 بچوں سمیت 11 افراد جاں بحق، 6زخمی

    جولائی 30, 2026

    امریکا: ٹیکس ورلڈ این وائی سی 2026 میں پاکستان کا قومی پویلین توجہ کا مرکز، اعلیٰ معیار کی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کی نمائش

    جولائی 30, 2026

    اوورسیز پاکستانیوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم شہباز شریف

    جولائی 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.