کوہاٹ: ہنگو میں مول کمپنی پلانٹ پر دہشت گردوں کے حملے میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے چار اہل کار اور دو نجی سیکیورٹی گارڈ شہید ہوگئے۔ ڈی ایس پی ٹل عرفان نے بتایا ہے کہ تحصیل ٹل علاقہ منجی خیل میں مول گیس کمپنی پلانٹ پر صبح 3 سے 4 بجے کے وقت دہشت گردوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں چھ اہلکار شہید ہوئے ان میں چار اہلکار ایف سی اور دو اہلکار نجی سیکیورٹی کمپنی کے ہیں۔ ڈی ایس پی عرفان نے بتایا کہ 6 شہید اہل کاروں نے دو گھنٹے سے زائد دہشت گردوں کی ساتھ دلیری سے مقابلہ کیا ہے، پولیس اور فرنٹئیر کور کے بھاری دستوں نے علاقے میں پہنچ کر سرچ آپریشن کیا۔
ہفتہ, فروری 1, 2025
بریکنگ نیوز
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا
- چیمپئنز ٹرافی کیلئے 15 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان،فخر،فہیم،خوشدل،سعود کی واپسی
- خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں کے دوران 10 دہشتگرد ہلاک
- اپر کرم میں فائرنگ کا واقعہ، اسسٹنٹ کمشنر زخمی
- خیبر پختونخوا میں نئے دریافت ہونے والے ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار شروع
- مریم نواز کی اے آئی تصاویر شیئر کرنے والا ملزم تخت بهائی سے گرفتار
- قومی کرکٹ ٹیم کے آل راونڈر وسیم جونیئر کی شادی کی تقریبات
- دہشتگردوں کی ہلاکتوں میں مسلسل اضافہ،موبائل کے استعمال پر پابندی لگادی،سرغنہ نور ولی کی آڈیو منظر عام پر