Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

آزاد کشمیر اور جہلم میں ایک بار پھر 4.4 شدت کا زلزلہ,32 افراد زخمی

آزاد کشمیر کے علاقے میر پور اور پاکستان کے شہر جہلم میں دو روز قبل آنے والے زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے اور زلزلے کے تازہ ترین جھٹکوں میں 32 افراد زخمی ہو گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق آزاد کشمیر میں میرپور کے علاقے ساہنگ ککری اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جہلم شہر اور گردو نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے اس کا مرکز جہلم سے شمال کی جانب 6 کلومیٹر پر تھا۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز جہلم کے قریب موجود فالٹ لائن ہی تھی۔

ریسکیو ذرائع کا کہناہےکہ زلزلے کے باعث زخمیوں کی تعداد 20 سے بڑھ گئی اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں لائے گئے زخمیوں کی تعداد 32 ہوگئی، زیادہ تر زخمی تھوتھال کے علاقے سے لائے گئے۔ گزشتہ روز بھی آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں 3.2 شدت کے آفٹر شاکس محسوس کئے گئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.