Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

افغانستان میں خودکش حملے،10 افراد ہلاک اور68زخمی

طالبان نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے

کابل۔افغانستان میں وزارت دفاع اورفٹبال فیڈریشن کی عمارتوں کےنزدیک خود کش حملےمیں10افرادہلاک اور68زخمی ہوگئےجبکہ جوابی کارروائی میں2حملہ آوربھی مارےگئے۔خبررساں ادارےکےمطابق دارالحکومت کابل میں واقع وزارت دفاع کی عمارت اورافغان فٹبال فیڈریشن کےدفتر کےقریب خود کش بمبار نےبارود سےبھراٹرک دیوارسےٹکرادیا جس کےنتیجےمیں10افراد ہلاک اور68زخمی ہوگئے۔

زورد داردھماکاگنجان آباد اورمصروف ترین علاقےمیں کیاگیاجس میں اسکول کی5عمارتیں بری طرح متاثرہوئیں جبکہ وزارت دفاع کے لاجسٹک سینٹر اور افغان فٹبال فیڈریشن کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا۔زخمیوں میں50 طالب علم اور18 فٹبال فیڈریشن کے کھلاڑی و اہلکار شامل ہیں۔

خود کش دھماکےکےبعد 2 حملہ آوروں نے قریبی عمارت میں قبضہ کرکے وزارت دفاع کےلاجسٹک سینٹرکونشانہ بنایا،اس دوران پولیس اور فوج کی بھاری نفری نےعلاقے کو گھیرےمیں لےلیا اورسیکیورٹی اہلکاروں کےساتھ سخت مقابلے میں دونوں حملہ آور مارےگئے۔گزشتہ روزبھی قندھارمیں طالبان جنگجوؤں نے4 گاڑیوں میں سوارہوکرسرکاری عمارت پرحملہ کیاتھا جسکےنتیجےمیں11پولیس اہلکاراور9 الیکشن کمیشن کےاہلکار ہلاک جبکہ 30 افراد زخمی ہوئے تھے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.