Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

امریکی صدر کی بیٹی نے پاکستان میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے تعاون کی پیشکش کر دی

واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ نے خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پاکستان کو تعاون کی پیشکش کردی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں خواتین کی فلاح و بہبود کے منصوبے بھی شروع کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ایوانکا ٹرمپ نے یہ پیشکش وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری سے ملاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کی۔

خارجہ امور سے متعلق ماہرین کے مطابق پاک امریکہ تعلقات میں ہونے والی بہتری کے نقطہ نطر سے اس ملاقات کو ایک اہم قدم قرار دیا جا سکتا ہے۔  ایوانکا ٹرمپ اور زلفی بخاری کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دونوں ممالک مختلف شعبہ ہائے زندگی میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کا آغاز کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور امریکی صدر کی معاون خاص کے درمیان ہونے والی ملاقات میں تعاون کے حوالے سے روزگار کی فراہمی، ووکیشنل ٹریننگ اور معاشی ترقی سے متعلق منصوبوں پر غور و خوص کیا گیا۔ ملاقات میں نوجوانوں کے لیے کاروباری مواقع کے فروغ  پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔  عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے امریکی صدر کی صاحبزادی ایوانکا ٹرمپ کا بطور خاص شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی خواتین کو با اختیار بنانےمیں ایوانکا ٹرمپ کی دلچسپی پر وہ شکر گزار ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.