Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

خیبرپختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کا روٹی کی قیمت میں 5روپے اضافے کا اعلان

خیبرپختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن نے 10 جون سے 170 گرام روٹی 15روپے میں فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ آٹے کی بوری میں 1400 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے 120 گرام 10 روپے میں فروخت کرنا ہمارے لئے ناممکن ہے ۔ یہ نرخ اس وقت دیا گیاتھا جب آٹے کی بوری 3800 روپے کی تھی موجودہ دور میں اس نرخ پر روٹی بھیجنا ناممکن ہے .

ان خیالات کا اظہار پختونخوا نانبائی ایسوسی ایشن کے سربراہ حاجی اقبال ضلعی صدر متول خان باچا ‘ شیرزادہ‘ چیئرمین امین اللہ خان‘ اول گل ‘ عبداللہ جان اور عبدالعزیز نے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سے عائد پابندی فوری طور پر ختم کیاجائے کیا.

ان کا کہنا ہے کہ اگر ہمیں سستے داموں آٹا ملے گا تو دس روپے میں روٹی فروخت کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اگر بوری 5000 سے تجاوز کر گئی ہے تو ہم اسی قیمت میں روٹی فروخت نہیں کرسکتے۔ کچھ لوگ کورونا میں مرجائینگے تو کچھ بھوک کے باعث مر جائینگے تاہم حکومت صرف سوشل میڈیا تک محدود ہے۔

ضلعی انتظامیہ نانبائیوں کیخلاف کارروائی کے بجائے فلور ملز کے خلاف کارروائی کرے ۔ نانبائی کو آٹا مہنگا مل رہا تو کس طرح سستے داموں روٹی فراہم کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.