Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ریکوڈک کیس فیصلہ:پاکستان پر 5 ارب 97 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد 

اسلام آباد:انٹرنیشنل سینٹر فارسیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس نے سات سال پرانے ریکوڈک کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان پر 5 ارب 97 کروڑ ڈالر جرمانہ عائد کردیا۔

انٹرنیشنل سینٹرفارسیٹلمنٹ آف انوسٹمنٹ ڈسپیوٹس نےریکوڈک کامعاہدہ منسوخ کرنےکی پاداش میں پاکستان پر4 ارب 10کروڑ روپے جرمانہ عائدکردیا جبکہ ایک ارب 87 کروڑ ڈالرسود بھی  ادا کرناہوگا،یہ رقم مجموعی طور پر 5 ارب 97 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

آج ٹربیونل نے پاکستان کے خلاف 700 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا ہے کہ پاکستان کی سپریم کورٹ کی طرف سے معاہدہ منسوخ کرنے کی وجہ نامناسب ہے۔

ذرائع کے مطابق ریکوڈک کیس کے فیصلے سے وزیر اعظم عمران خان کو آگاہ کردیا گیا ہے جس پر حکومت نے جرمانے کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور بہت جلد جرمانے کے خلاف اپیل دائر کی جائے گی تاہم پاکستان کی جانب سے نظرثانی کی اپیل کے فیصلے پر 2 سے 3 سال لگ سکتے ہیں۔

یاد رہےکہ سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار چوہدری نےریکوڈک کا معاہدہ منسوخ کیاتھا جس پر 2012ء میں ٹیتھیان کمپنی نے ورلڈ بینک کے ٹربیونل میں پاکستان کے خلاف مقدمہ درج کردیاتھا، پاکستان 7 سال تک انٹرنیشنل ٹربیونل میں اپنا مقدمہ لڑتا رہا اور اب اس کا فیصلہ آیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.