Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

قومی ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کی ٹیسٹ کپتانی خطرےمیں پڑگئی

تھنک ٹینک نےسرفرازکےمتبادل کےطورپرنئےکپتان کافیصلہ بھی کرلیا

لاہور۔قومی ٹیم کےکپتان سرفرازاحمد کی ٹیسٹ کپتانی خطرے میں پڑگئی اورپی سی بی کےتھنک ٹینک نےسرفرازکےمتبادل کےطورپرنئے کپتان کا فیصلہ بھی کر لیا ہے۔

اطلاعات ہیں کہ آئی سی سی ٹیسٹ چمپئن شپ سےقبل بورڈنےوکٹ کیپرکوجو اس وقت قومی ٹیم کےتینوں فارمیٹ میں کپتان ہیں ان سے طویل دورانیےکی ٹیسٹ قیادت سے علیحدہ کرنےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

2 اگست کولاہور میں کرکٹ کمیٹی کےاجلاس میں اس بارےمیں معاملات کوآگےبڑھائےجانےکی اطلاعات ہیں تاہم سرفرازاحمد کی ون ڈے اورٹی ٹونٹی قیادت پرابھی معاملات زیرغور ہیں۔ٹیسٹ کرکٹ میں سرفرازاحمد کے متبادل کےطورپرنائب کپتان اسد شفیق کو کپتان بنانےکی کوئی تجویز زیر غورنہیں۔

اس کےبرعکس بائیں ہاتھ کےاوپنرشان مسعود جو ڈومیسٹک کرکٹ میں اس وقت نیشنل بینک کی قیادت کےفرائض انجام دےرہےہیں،ٹیسٹ کپتانی کاقرعہ فعال انکےنام نکلنےکاقوی امکان ہے۔29 سال کےشان مسعود جنہیں ورلڈ کپ میں سرفرازاحمد امام الحق اورفخرزمان کے ساتھ تیسرےاوپنرکی حیثیت میں لےکرجانےکےخواہشمند تھے،پاکستان کےلیے15ٹیسٹ کی30اننگزمیں26.43کی اوسط سے793رنزبناچکےہیں۔شان مسعود کوٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینےپربورڈ میں چند افراد تحفظات کا شکارہیں،البتہ پی سی بی کےتھنک ٹینک نےشان مسعود کوٹیسٹ ٹیم کی قیادت دینےکا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.