Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور:عازمین حج کی پہلی پروازباچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ سےمدینہ کیلئےروانہ

پشاور۔عازمین حج کی پہلی پروازنمبرSV-799باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاورسےگزشتہ روزمدینہ کیلئےروانہ ہوگئی،سعودی ایئرلائن کی پہلی پرواز269 عازمین حج کولیکرسعودی عرب روانہ،وزیر مملکت برائےپارلیمانی امورعلی محمد خان نےعازمین حج باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ پشاور سے مدینہ کیلئے رخصت کردیا۔

اس موقع پرڈائریکٹرحج شکیل احمدسیٹھی اورایئرپورٹ منیجرعبیدالرحمان عباسی بھی موجودتھے۔عازمین حج کیلئےپہلی پروازکےحوالے سے منعقدہ تقریب سےخطاب کرتےہوئےوزیرمملکت برائےپارلیمانی امورعلی محمدخان نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کی درخواست اور ذاتی دلچسپی پرسعودی حکومت نےامسال حج کوٹہ ایک لاکھ84 ہزارسےبڑھا کر2 لاکھ کردیا تاکہ زیادہ سےزیادہ لوگ فریضہ حج ادا کر سکے۔

انہوں نےکہاکہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سےروڈ ٹو مکہ پراجیکٹ اورکوئٹہ ائیرپورٹ سےڈائیریکٹ حج پروازیں بھی موجودہ وفاقی حکومت کاکارنامہ ہے،آئندہ سال اس پراجیکٹ کو ملک کےتمام ائیرپورٹس تک توسیع دی جائےگی،امسال حجاج کرام کو 25ہزارسے60 ہزار روپے تک واپس کئےجائیں گے۔

وزیرمملکت نےکہاکہ وزیراعظم عمران خان کی خصوصی احکامات کےمطابق حکومتی اورپرائیوٹ حج سکیم کی خصوصی مانیٹرنگ کی جارہی ہے،حج آپریشن کےتمام متعلقہ ادارےعازمین حج اورحجاج کرام بہترسےبہترسہولیات اورخدمات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ کریں۔

انہوں نےکہاک عازمین حج سےدرخواست کرتےہوئےکہاکہ حجازمقدس میں موجودگی کےدوران پاکستان کےاستحکام،سالمیت،حفاظت،ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.