Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

پشاور: پولیو ویکسین پینے سے 60 بچوں کی حالت بگڑ گئی

پشاور:  پشاور کے مضافاتی علاقے بڈھ بیر ماشو خیل میں مبینہ طور پر پولیو کے قطرے پینے سے 60 سے زائد بچوں کی حالت خراب ہوگئی ہے۔ پولیو ویکسین پینے سے نجی اسکول کے 60 سے زائد بچے متاثر ہوئے ہیں جن کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔ اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سوموار کی صبح 9 بجے پولیو ٹیم نے بچوں کو قطرے پلائے تھے۔ متاثرہ بچی نے ہم نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قطرے پینے کے کچھ دیر بعد سے دل خراب ہو رہا ہے۔ پولیو کمیونٹی آفیسر صباحت کا کہنا ہے کہ بچوں کی حالت پولیو ویکسین کے باعث خراب نہیں ہوئی، پولیو محفوظ ویکسین ہے اسکا سائیڈ ایفیکٹ ممکن نہیں بچوں کی حالت گرمی کی وجہ سے بگڑی ہوگی۔

ترجمان ایم ایچ سی نے بتایا ہے کہ بچوں کو قے اور سر چکرانے کی شکایت ہے لیکن بچوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے۔ وزیراعظم فوکل پرسن برائے انسداد پولیو بابربن عطا نےکا اس معاملے میں کہا ہے کہ اس اسکول کی انتظامیہ پہلے بھی پولیوٹیم کو ویکسین پلانے سے روکتی رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پولیو ویکسین کا کوئی ری ایکشن نہیں ہوتا تاہم بچوں کی حالت بہتر ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.