Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کابل: وزارت ٹیلی کمیونیکیشن کے کمپاؤنڈ میں فائرنگ، دھماکا

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ٹیلی کمیونکیشن اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کے دفتر پر حملے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے حملے کی تصدیق کردی لیکن انہوں نے بتایا کہ کمپاونڈ میں ہونے والے دھماکے کی نوعیت بتانا قبل از وقت ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ 3 خود کش بمبار وزارت کے دفتر میں داخل ہوئے، جس کے بعد پولیس نے حملہ آوروں کو کمپاونڈ میں گھیرے میں لے کر کارروائی کا آغاز کردیا۔

رپورٹ میں عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا گیا کہ ٹیلی کمیونیکیشن اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت کی عمارت میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنی گئیں۔ علاوہ ازیں سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ حملہ 4 دہشت گردوں نے کیا جس میں سے 2 کو ہلاک کردیا گیا جبکہ دیگر کے خلاف کارروائی کا عمل جاری ہے۔ حملہ 18 منزلہ عمارت پر کیا گیا، جس میں مرکزی پوسٹ آفس، وزارت انفارمیشن اینڈ کلچر اور سینٹرل اسٹیٹس اسٹک اورگنائزیشن کے دفاتر موجود ہیں۔

علاوہ ازیں کابل کے پولیس چیف سید محمد روشان دل کا کہنا تھا کہ حملے کا نشانہ بننے والی وزارت کی عمارت میں کم سے کم 2 ہزار ملازمین موجود ہوتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.