Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے۔صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ کشمیر پر صرف کشمیریوں کا حق ہے،کشمیریوں کے مستقبل کا فیصلہ صرف کشمیریوں کو کرنا ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نےآزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کشمیریوں کے ساتھ ہیں۔

اس سے قبل یوم یکجہتی کشمیرکےموقع پرمظفرآبادمیں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا خصوصی اجلاس ہواجس میں صدرپاکستان عارف علوی مہمان خصوصی تھے ۔وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ فاروق حیدرخان اوراراکین کابینہ نےان کااستقبال کیا۔ مظفرآباد میں مقبوضہ کشمیرکےبچوں سےاظہار یکجہتی کیلئےآزاد کشمیر کےبچوں نےسہیلی سرکار پل سے آزادی چوک تک مارچ کیا۔اورانسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی۔ پاکستان اورآزادکشمیرکوملانےوالےرابطہ پلوں پرمیر پور میں کشمیری اور پاکستانیوں نےہاتھوں میں ہاتھ ڈال کرانسانی ہاتھوں کی زنجیربنائی ،جبکہ منگلا پل کےمقام پر 10 بجےسائرن بجاکرایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ۔ 

باغ ،روالاکوٹ،،کوٹلی ،،ہٹیاں بالاسمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیاجارہاہے۔اورنہتےکشمیریوں کی قربانی پرسلام پیش کیاجارہاہے۔ برنالہ اورکوٹ جیمل سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالی جارہی ہیں جس میں سرکاری ونجی اسکولوں کےطلبہ ،انجمن تاجران اورسول سوسائٹی شریک ہیں،نیلم کنٹرول لائن کےسامنےآٹھ مقامات پریوم کشمیرپرخصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا۔تقریب میں طلبہ، تاجر،شہری اورسرکاری ملازمین شریک ہوئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.