Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

کوئٹہ: سبزی منڈی میں دھماکا،20 افراد جاں بحق48 زخمی

کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی کی سبزی منڈی میں دھماکے کے نتیجے میں ایف سی اہلکار سمیت 20 افراد جاں بحق اور 48 زخمی ہوگئے۔ سبزی منڈی میں دھماکا اس وقت ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مصروف تھی جب کہ دھماکا آلو کی بوری میں نصب دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے ہوا۔

دھماکے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں جب کہ زخمیوں اور لاشوں کو فوری طور پر سول اور بولان میڈیکل کمپلیس منتقل کردیا گیا۔

ڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرزاق چیمہ نے تصدیق کی کہ دھماکے میں 20 افراد جاں بحق ہوئے جن میں ایک ایف سی اہلکار اور 7 ہزاری برادری سے تعلق رکھنے والے افراد بھی شامل ہیں جب کہ واقعے میں 30 افراد زخمی ہوئے۔ ڈی آئی جی کوئٹہ کا کہنا تھا کہ مزدور آلو کی بوریاں گاڑی میں لوڈ کر رہے تھے کہ اس وقت زور دار دھماکا ہوا. جائے وقوعہ پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بھی پہنچ گیا اور علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے سرچنگ شروع کردی گئی۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سمیت سیاسی رہنماؤں کی جانب سے ہزار گنجی دھماکے کی مذمت کی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.