Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ہلمند میں امریکی فوجی اڈے پر طالبان کا بڑا حملہ

افغانستان کے صوبہ ہلمند میں طالبان نے امریکی فوجی اڈے پر ایک بڑا حملہ کیا ہے جس کے بعد بھاری تعداد میں ہلاکتوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ طالبان خودکش بمباروں نے یہ حملہ میند کے علاقے میں شوراب کیمپ پر کیا جس میں ایک افغان صحافی کے مطابق طالبان نے 26 امریکی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان نے جمعہ کو علی الصبح جنوبی صوبہ ہلمند میں فوجی اڈے کو نشانہ بنایاجس کےبعد دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں 3 خودکش بمبار اور 6 دیگر حملہ آور مارے گئے۔ افغان میڈیا کا ذرائع کے حوالے سے کہنا ہے کہ 27 حملہ آوروں نے صبح 4 بجے فوجی بیس کو نشانہ بنایا جب کہ حملہ آوروں میں 7 خودکش بمبار بھی شامل تھے۔ شوراب کیمپ جنوبی افغانستان میں سب سے بڑا فوجی اڈہ ہے۔

صوبائی گورنر آفس نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور ہلمند میں 215 میوند کورپس کے شوراب کیمپ میں داخل ہوئےتھے، بیان میں دعویٰ کیا کہ فوج نے حملہ پسپا کردیا جس کے بعد کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

تاہم افغان صحافی زلمی افغان کے مطابق آخری اطلاعات تک لڑائی جاری تھی اور ہیلی کاپٹروں سے بھی فائرنگ کی جا رہی ہے۔ جبکہ کیمپ کے اندر ایندھن اور ہتھیاروں کے ذخائر کو آگ لگ گئی ہے۔

طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے ایک بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہاکہ حملے میں درجنوں افغان اور غیرملکی فوجی مارے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.