Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

ملک بھر میں بارشیں اورسیلاب کی جاں بحق افراد کی تعداد 55ہوگئی،51زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے

دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے ، دریائے جہلم میں منگلا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب متوقع ، ہائی الرٹ جاری

اسلام آباد۔این ڈی ایم اے نےحالیہ بارشوں اورسیلاب کےنتیجےمیں ہونےوالےنقصانات کےحوالےسےاعداد وشمار جاری کردئیےجسکے مطابق حالیہ بارشوں اورسیلاب کےنتیجےمیں جاں بحق افراد کی تعداد 55ہوگئی ۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں اور سیلاب کےنتیجےمیں55 افراد جاں بحق ہوئے،بارشوں اورسیلاب کےنتیجےمیں آزاد جموں کشمیر میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا ۔

ترجمان این ڈی ایم اےکےمطابق حالیہ بارشوں اورسیلاب کےنتیجےمیں 51 افراد زخمی ہوئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں186گھروں کو نقصان پہنچا۔ترجمان این ڈی ایم اے نےبتایاکہ بارشوں اورسیلاب سےمتاثرہ علاقوں میں727سینٹ تقسیم کئےگئے.

ترجمان این ڈی ایم اےکےمطابق دریائےکابل میں نوشہرہ کےمقام پرنچلےدرجےکاسیلاب ہے،دریائےجہلم میں منگلا کےمقام پراونچے درجے کاسیلاب متوقع ہےترجمان این ڈی ایم اے کےمطابق دریائےچناب اوردریائےسندھ میں درمیانےسےاونچےدرجےکا سیلاب متوقع ہے،این ڈی ایم اے نےتمام اتھارٹیز کو الرٹ جاری کردیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.