Latest Urdu news from Pakistan - Peshawar, Lahore, Islamabad

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں میں ریکارڈ اضافہ

چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ جاری ہے جب کہ حکومت کی جانب سے وائرس سے متاثرہ مریضوں کے لیے نئے اسپتال بھی تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ چین میں کورونا وائرس سے مزید 73 افراد ہلاک ہو گئے جو گزشتہ ماہ سے پھیلنے والے پراسرار وائرس کے باعث ایک روز میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹون کے دوران کورونا وائرس سے 73 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جس میں سے زیادہ تر ہلاکتیں ہوبئی صوبے میں ہوئی ہیں جب کہ تین افراد تیانگ جنگ، ہی لونگ جیانگ اور گوئز ہو میں ہلاک ہوئے۔ چین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 563 ہو گئی ہے۔

چین سے ہابر ہانگ کانگ اور فلپائن میں کورونا وائرس کے باعث 2 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جب کہ 25 ممالک میں کورونا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ایڈ ہینم گبریسس کا کہنا ہے کہ وائرس کی روک تھام کے لیے 67 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی رقم درکار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ رقم بہت ہے لیکن اگر ہم نے کورونا کی روک تھام کے لیے تیاریاں نہ کیں تو یہ رقم بہت کم ثابت ہو گی۔

ڈی جی ڈبلیو ایچ او نے بھی گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث ایک روز میں سب سے زیادہ ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ متاثرہ افراد کی تعداد 28 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.