کرائسسٹ چرچ(ویب ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے ایشین بلےباز ہونے کا نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
ستائیس سالہ کپتان بابراعظم نے 251 ویں ان نگز میں یہ سنگ میل عبور کیا۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھارتی بیٹر کو اس اعزاز تک پہنچنے میں261 اننگز صَرف کی تھیں۔
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گواسکر نے یہی کارنامہ 262 اننگز جبکہ جاوید میانداد نے 266 اننگز میں یہ سنگ میل حاصل کیا تھا۔
بابراعظم نے بنگلہ دیش کے خلاف کرائسٹ چرچ میں جاری سہ فریقی سیریز کے چھٹے میچ میں بنگلہ دیش کے خلاف40 گیندوں پر 55 رنز بناکر اعزاز اپنے نام کیا۔
قومی ٹیم کے کپتان بین الاقوامی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے 11ویں پاکستانی بلے باز ہیں۔ انہوں نے 42 ٹیسٹ کی 75 اننگز میں 3 ہزار 122، 92 ون ڈے کی 90 اننگز میں 4 ہزار 664 جبکہ 91 ٹی20 میچز کی 86 اننگز میں 3 ہزار 216 رنز بنارکھے ہیں۔
جمعرات, دسمبر 26, 2024
بریکنگ نیوز
- سانحہ 9 مئی، مزید 60 مجرموں کو سزائیں،عمران خان کے بھانجے کو 10 سال قید کی سزا
- عمران خان نے ایک اور یوٹرن لے لیا، ملکی معیشت کی بہتری کا اعتراف
- عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے عناصر کو اسرائیل کی بھرپور حمایت حاصل ہے, وزیر دفاع
- پاکستان بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ مکمل ختم ہو چکا ہے،وزیرداخلہ محسن نقوی
- رواں مالی سال کی پہلی ششماہی میں حکومت نے بینکوں سے قرض لینے کے بجائے قرضہ واپس کردیا
- ضلع کرم میں امن معاہدے کے لیے مذاکرات مکمل، پاراچنار میں روڈ بندش کے خلاف دھرنا جاری
- جنوبی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے خدشے کے پیش نظر مقامی افراد کی نقل مکانی شروع
- معاشی اعتبار سے پاکستان کے لیے سال 2024 کیسا رہا؟