Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, جون 11, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ
    • فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے اہلخانہ کا اظہارِ لاتعلقی
    • پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،دفترِ خارجہ
    • شفافیت اور مؤثر حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت، پاور سیکٹر میں جدید ڈیٹا گورننس کونسل کا قیام
    • فتنہ الخوارج اور افغانستان کے درمیان روابط، مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی
    • وزیراعظم شہبازشریف کے حکم پر خیبرپختونخوا کو گندم کی فراہمی کی ہدایت
    • عیدالاضحیٰ کے بعد بھی افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل دوبارہ شروع نہ ہو سکا
    • شکیلہ ناز کامیاب سرجری کے بعد گھر منتقل، صحت یابی کا عمل جاری
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » بھارت روس سے سستا تیل لے سکتا ہے تو ہم بھی لے سکتے ہیں، وزیرخزانہ
    اہم خبریں

    بھارت روس سے سستا تیل لے سکتا ہے تو ہم بھی لے سکتے ہیں، وزیرخزانہ

    اکتوبر 19, 2022کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    آئی ایم ایف  کے موجودہ پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے، اسحاق ڈار
    آئی ایم ایف  کے موجودہ پروگرام پر دوبارہ مذاکرات نہیں ہوں گے، اسحاق ڈار
    Share
    Facebook Twitter Email

    وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ روس سے بھارت کے برابر تیل کی قیمت ملی تولیں گے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی میں ٹیکنالوجی اہم کردار ادا کرتی ہے، اس صدی میں گڈ گورننس ٹیکنالوجی کو بڑی باریکی سے دیکھ رہی ہے، آج کی تقریب کا انعقاد خوش آئند ہے،مجھے یاد ہے آخری کانفرنس 18 سال پہلے ہوئی تھی۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت کے استحکام کیلئے بہت سےاقدامات کررہے ہیں، ہم نے چیلنج قبول کیے، اب بھی ہم نے یہ ذمہ داری لی ہے، ہم نے 5 دن کے اندر ہی بجٹ پیش کیا ،ایک مہینے میں ہم نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ گھبرانے کی ضروت نہیں پاکستان ڈیفالٹ نہیں کرے گا، مہنگائی 6 مہینے کی نہیں بلکہ پچھلے 4 سال کی وجہ سے ہوئی، پاکستان کو ڈیفالٹ سے بچانے میں کامیاب ہوگئے ہیں، اب روپے کی قدر اور جی ڈی پی گروتھ بڑھانی ہے۔

    تقریب کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ معیشت سے متعلق فیصلوں میں آزاد نہ ہوتا تو چیلنجزقبول نہ کرتا، مہنگائی ایک دن میں نہیں آتی، مہنگائی 4 سال میں آئی ہے، میکرو اکانومی انڈیکیٹر ٹھیک ہوں گے تومہنگائی کم ہوگی۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں مہنگائی کا بوجھ کم ہوگا، جتنا جلد ہو سکا عوام کو ریلیف فراہم کریں گے، پیٹرولیم لیوی نہیں لگائی،عوام کو ریلیف دیا، آئی ایم ایف سے پیٹرولیم لیوی کے حوالے سے بات نہیں کی۔ بھارت روس سے سستا تیل لے سکتا ہے تو ہم بھی لے سکتے ہیں، روس سے بھارت کے برابر تیل کی قیمت ملی تولیں گے۔

    وزیرخزانہ نے کہا کہ اسٹیٹ بینک ڈالر کی قیمت سے متعلق اپنی ذمہ داری نبھائےگا، ڈالر کی قیمت آرٹیفشل ہے، 200 روپے سے نیچے آئے گا، مارکیٹ کو فکر کی ضرورت نہیں، کوئی مسئلہ نہیں آئے گا۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان انجینئرنگ کونسل کی جانب سے ائرمارشل (ریٹائرڈ) شاہد حامد راجہ کے لیے لائف ٹائم اچیومنٹ میڈل
    Next Article خیبر: منشیات کیخلاف پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اور آئس برآمد
    Web Desk

    Related Posts

    مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ

    جون 11, 2026

    فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے اہلخانہ کا اظہارِ لاتعلقی

    جون 11, 2026

    پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،دفترِ خارجہ

    جون 11, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    مظفرآباد ہیلی کاپٹر حادثہ: شہداء کی نمازِ جنازہ ادا، جسدِ خاکی آبائی علاقوں کو روانہ

    جون 11, 2026

    فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں سے اہلخانہ کا اظہارِ لاتعلقی

    جون 11, 2026

    پانی کو سیاسی دباؤ یا ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا کسی صورت قابلِ قبول نہیں،دفترِ خارجہ

    جون 11, 2026

    شفافیت اور مؤثر حکمرانی کی جانب اہم پیش رفت، پاور سیکٹر میں جدید ڈیٹا گورننس کونسل کا قیام

    جون 11, 2026

    فتنہ الخوارج اور افغانستان کے درمیان روابط، مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی

    جون 11, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.