Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    ہفتہ, اکتوبر 25, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چاہرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    • ترجمان پاک فوج کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشت
    • پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہو رہا ہے
    • ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک
    • کرک پوليس نے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، مختلف آپریشنز میں 17 دہشتگرد ہلاک، 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے،ڈی پی او
    • ہنگو: پولیس وین پر بم دھماکہ، ایس پی آپریشن سمیت 3 پولیس اہلکار شہید
    • لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 8 دہشت گرد ہلاک، 5 شدید زخمی
    • وزیراعظم شہبازشریف سے قطر کے وزیر تجارت کی ملاقات، سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا
    اہم خبریں

    توشہ خانہ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا

    مارچ 17, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے توشہ خانہ فوجداری کیس میں وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد ہونے کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کیا۔ عمران خان کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ کل اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں خود پیش ہو جاؤں گا، انڈر ٹیکنگ تسلیم کرکے پولیس کو گرفتاری سے روکا جائے۔ عمران خان نے اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست پر آج ہی سماعت کی استدعا کی۔

    درخواست پر سماعت

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر سماعت کررہے ہیں جس سلسلے میں عمران خان کے وکیل خواجہ حارث عدالت میں پیش ہوئے۔

    سماعت کے آغاز پر چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ درخواست پرکچھ آفس اعتراضات تھے وہ دور ہوگئے؟ اس پر خواجہ حارث نے بتایاکہ بائیو میٹرک اعتراض دور کردیا گیا ہے، یہ بھی اعتراض تھا کہ جو معاملہ پہلے طے ہوچکا وہ دوبارہ کیسے سنا جاسکتا ہے، عدالت نے معاملہ طے نہیں کیا، ٹرائل کورٹ کو بھجوایا تھا۔

    جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ٹرائل کورٹ کو کہا تھا کہ وہ انڈرٹیکنگ کے معاملے کو دیکھے، اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ ٹرائل کورٹ انڈرٹیکنگ سے مطمئن نہیں ہوئی، عمران خان خود رضاکارانہ طورپرعدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں، انڈر ٹیکنگ ناصرف موجود ہے بلکہ ہم نے ایک اوردرخواست بھی دی ہے۔

    چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ قانون کے سامنے سب برابر ہیں، اب آپ عدالت میں پیش ہونا چاہتے ہیں اور یقین دہانی کرارہے ہیں؟ اس پر خواجہ حارث نے کہا کہ عدالت وارنٹ معطل کردے تاکہ کل پیش ہوسکیں۔

    بعد ازاں عدالت نے کیس میں عمران خان کو گرفتار کرنے سے روک دیا اور کہا کہ عمران خان کو کل عدالت پیش ہونے کا موقع دیا جائے، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اور اسلام آباد پولیس سکیورٹی مہیا کرنے  کے لیے  اقدامات کرے۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleعمران خان کل عدالت میں پیش ہونگے, اظہر صدیق ایڈووکیٹ
    Next Article حکومت ایک قدم آگے بڑھے ، بات چیت کے عمل کو بیان سے آگے بڑھائے۔ فواد چوہدری
    Web Desk

    Related Posts

    پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چاہرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 25, 2025

    ترجمان پاک فوج کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشت

    اکتوبر 25, 2025

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہو رہا ہے

    اکتوبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پاکستان کے تمام صوبے ایک خاندان ہیں، امن، اتحاد اور بھائی چاہرہ ہی ترقی کی ضمانت ہے، وزیراعظم شہبازشریف

    اکتوبر 25, 2025

    ترجمان پاک فوج کی مردان کی مختلف یونیورسٹیز، مدارس کے اساتذہ اور طلبہ سے خصوصی نشت

    اکتوبر 25, 2025

    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا دوسرا دور آج استنبول میں ہو رہا ہے

    اکتوبر 25, 2025

    ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 8 دہشتگرد ہلاک

    اکتوبر 24, 2025

    کرک پوليس نے 3 ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، مختلف آپریشنز میں 17 دہشتگرد ہلاک، 4 پولیس اہلکار شہید ہوئے،ڈی پی او

    اکتوبر 24, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.