راولپنڈی(ویب ڈیسک) لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّہ کے وارنٹ گرفتاری معطل کر دیے۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی خان نے وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست کی سماعت کی۔
عدالت نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وارنٹ گرفتاری پر ہر طرح کی کارروائی سے روک دیا۔ اینٹی کرپشن کی تفتیشی ٹیم کو نوٹس جاری کرکے کیس کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
ہائی کورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کو وزیر داخلہ کی گرفتاری اور اس حوالے سے چھاپہ مارنے سے بھی روک دیا۔ اور پیر 17 اکتوبر کو محکمہ اینٹی کرپشن کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔
وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ پر کلر کہار میں نجی سوسائٹی کے مالک سے رشوت میں دو پلاٹ لینے اور غیرقانونی سوسائٹی کی رجسٹریشن کا الزام ہے۔ رانا ثناءاللہ اس وقت وزیرقانون تھے۔ اس کیس میں بیان ریکارڈ کرانے کے لیے اینٹی کرپشن ہیڈ کوارٹرز طلب کیا گیا تھا۔ پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے گئے۔
جمعرات, جنوری 29, 2026
بریکنگ نیوز
- وادی تیراہ میں کوئی فوجی آپریشن نہیں، صرف نیشنل ایکشن پلان کے تحت کارروائیاں جاری ہیں: طلال چودھری
- کوہستان اسکینڈل: نیب کی یکمشت 4 ارب 5 کروڑ روپے کی ریکوری قومی خزانے میں جمع
- سوات: تعلیمی اداروں کیلئے تھریٹ الرٹ جاری، سکیورٹی انتظامات مزید مؤثر بنانے کیلئے رابطہ تیز
- ایران کے ساتھ کشیدگی، امریکی بحری بیڑا مشرقِ وسطیٰ پہنچ گیا
- ملکی بحران اور حکومتی شاہ خرچیاں
- بنوں میں عسکریت پسندوں کے ٹیکنالوجی سے لیس حملے
- لکی مروت: پولیس چھاپے کے دوران ایس ایچ او زخمی، عباسہ خٹک میں سولر ٹیوب ویل پر دھماکہ

