Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعرات, نومبر 19, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    • خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    • کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی
    • خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق
    • پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ
    • پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل اداروں کے درمیان معاہدہ، معدنی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت
    • پاکستان کا پہلا خلا باز چین کے شینزو 24 خلائی مشن کے ذریعے خلا میں جانے کے لیے تیار
    • بدلتا، نکھرتا، مضبوط خیبر پختونخوا: پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • خاص خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » ومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا
    بین الاقوامی نومبر 19, 2026

    ومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

    Facebook Twitter Email
    جارجیانا کوستیا گلوگا
    Share
    Facebook Twitter Email

    اسلام آباد | 19 نومبر 2026

    پاک رومانیہ ثقافتی اور سفارتی تعلقات کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان دوستی مضبوط بنانے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں رومانیہ کی معروف سوپرانو گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا۔

    اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ آٹھویں گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈز کی تقریب میں انہیں پاکستان میں ثقافتی سفارت کاری کے فروغ اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط مستحکم بنانے پر یہ اعزاز دیا گیا۔

    تقریب میں چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان، پاکستان میں رومانیہ کے سفیر ڈین سٹونیسکو سمیت سفارتی، سماجی اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔

    ایوارڈ کی جیوری کے مطابق جارجیانا کوستیا گلوگا نے اپنی تدریسی خدمات اور موسیقی کی پرفارمنسز کے ذریعے پاکستان اور رومانیہ کے ثقافتی تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

    وہ اپریل 2025 سے رومانیہ کے سفارت خانے اور پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس کے اشتراک سے اسلام آباد میں ہفتہ وار اوپیرا گائیکی کی کلاسز بھی منعقد کر رہی ہیں، جہاں نوجوان پاکستانی گلوکاروں کو کلاسیکی موسیقی کی تربیت فراہم کی جا رہی ہے۔

    ان کلاسز کا مقصد پاکستان میں کلاسیکی موسیقی کو فروغ دینے کے ساتھ نوجوان فنکاروں کو عالمی معیار کی موسیقی سے روشناس کرانا اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

    گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈز کا آغاز 2014 میں کیا گیا تھا۔ ان ایوارڈز کا مقصد ثقافت، تعلیم اور عوامی روابط سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کی عالمی شراکت داری کے فروغ کے لیے نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کی حوصلہ افزائی اور اعتراف کرنا ہے۔

    پاکستان رومانیہ تعلقات پاکستان نیشنل کونسل آف دی آرٹس ثقافتی سفارت کاری جارجیانا کوستیا گلوگا رومانیہ رومانیہ سفارت خانہ گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026
    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleخیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک
    admin

    Related Posts

    پاکستان اور برطانیہ کے جیولوجیکل اداروں کے درمیان معاہدہ، معدنی سرمایہ کاری کے فروغ میں اہم پیش رفت

    نومبر 18, 2026

    طالبان رجیم سرحد پار دہشت گردی: ایران میں سابق افغان صدارتی مشیر پر حملے میں طالبان کے ملوث ہونے کا انکشاف

    نومبر 14, 2026

    وزیراعظم شہباز شریف کی کوپ -31 سربراہی اجلاس میں شرکت، ترک صدر اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے پرتپاک استقبال کیا

    نومبر 11, 2026

    Comments are closed.

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ومانیہ کی گلوکارہ جارجیانا کوستیا گلوگا کو گلوبل ایمبیسیڈر ایوارڈ 2026 سے نواز دیا گیا

    نومبر 19, 2026

    خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز میں مزید 22 دہشت گرد ہلاک

    نومبر 19, 2026

    کوئٹہ: دو گاڑیوں میں تصادم، حادثے میں 10 افراد جاں بحق،27 افراد زخمی

    نومبر 19, 2026

    خیبر ڈیجیٹل، کیم ٹیک اور ٹی ایم یو سی کے درمیان ایم او یو، طلبہ کو عملی میڈیا تربیت فراہم کرنے پر اتفاق

    نومبر 18, 2026

    پاک فوج کا فتح 3 سپر سونک کروز میزائل کا کامیاب تجربہ

    نومبر 18, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.