Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, دسمبر 26, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا
    • پاکستان اور ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے درمیان 730 ملین ڈالرکے 2 اہم منصوبوں پر دستخط
    • وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی
    • ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک
    • پنجاب کے خوبصورت ثقافتی رنگوں کا دلکش امتزاج کےٹو۔ کا ( پنجاب دے رینگ)
    • پشاور سے افغان مہاجرین کی واپسی میں تاخیر صوبائ حکومت کی دوغلی پالیسی پہ عوام کا شدید ردعمل۔۔۔۔
    • برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیٹیوٹ کے زیراھتمام عوامی اگاھی سیمینار کا تسلسل لازم وملزم ھے۔۔ ملک صدیق اعوان ممبر بورڈ آف گونرز۔
    • برن اینڈ پلاسٹک سرجری انسٹیوٹ پشاور کے زیرانتظام ایک روزہ سیمینار۔۔۔۔۔ وزیر صحت کی خصوصی شرکت پہ ممنون ہیں۔۔ پروفیسر ڈاکٹر تہمید اللہ
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ:سوال سے پہلے دلائل مکمل ہونے دیں، چیف جسٹس نے جسٹس منیب کو ٹوک دیا
    اہم خبریں

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ:سوال سے پہلے دلائل مکمل ہونے دیں، چیف جسٹس نے جسٹس منیب کو ٹوک دیا

    اکتوبر 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

     سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔ دوران سماعت وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آرٹیکل 191 میں لفظ’لاء‘ کا مطلب ہے وہ کسی قسم کا قانونی اختیار تو دے رہا ہے، سپریم کورٹ رولز میں الفاظ کی  تعریف کا الگ سے سیکشن ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہر سوال کا جواب نہ دیں،  مسٹر صدیقی، آپ صرف اپنے دلائل پر توجہ دیں،  4 سماعتوں سے کیس سن رہے ہیں اور کئی کیس التوا میں ہیں، میری ساتھی ججز سے درخواست ہے اپنے سوالات روک کر رکھیں، بینچ میں ہرکوئی سوال کرنا چاہتا ہے لیکن وکیل کی کوئی دلیل پوری تو ہونے دیں، چار سماعتوں کے باوجود یہ ہماری کارکردگی ہےکہ ایک کیس ختم نہیں ہوا، اگر آپ ہر سوال کاجواب دیں گے تو آپ کے دلائل مکمل نہیں ہوسکیں گے، باقی تمام کیس چھوڑ کراس کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ رولز میں لاء کی تعریف درج ہے، صرف یہ بتادیں آرٹیکل 191 میں لاء کا کیا مطلب ہے۔ جسٹس منیب کے سوال پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگرآپ نے پہلے ہی ذہن بنالیا ہے تو فیصلے میں لکھ لیجیےگا، وکیل کو  جیسے مرضی دلائل دیناہوں گے دے گا، اس پر جسٹس منیب نے کہا کہ  بینچ کا حصہ ہونے پر میرا حق ہے کہ میں سوال کروں، چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ظاہر ہے آپ سوال کرسکتے ہیں لیکن پہلے وکیل دلائل تو  مکمل کریں، جسٹس منیب نے کہا کہ معذرت کے ساتھ میرا مسئلہ میرا سوال ہے اور اس کا جواب دیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل صدیقی اپنے دلائل مکمل نہیں کریں گے تو ہم ہمیشہ یہی کیس سنتے رہیں گے، اس لیے  آپ پہلے اپنے دلائل مکمل کریں۔ اس پر جسٹس منیب نے کہا کہ میں اس بینچ کا حصہ ہوں اوریہ میرا استحقاق ہےکہ میں سوال پوچھوں، مجھے سوال پوچھنے سے روکا جائے گا تو بینچ میں بیٹھنے کا کیا فائدہ؟

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکراچی سے غیر قانونی افغانوں کا انخلا شروع
    Next Article یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی
    Web Desk

    Related Posts

    بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

    دسمبر 25, 2025

    پاکستان اور ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے درمیان 730 ملین ڈالرکے 2 اہم منصوبوں پر دستخط

    دسمبر 25, 2025

    وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

    دسمبر 25, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    بانیٔ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کا 149 واں یوم پیدائش ملک بھر میں عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا

    دسمبر 25, 2025

    پاکستان اور ایشیئن ڈیویلپمنٹ بینک کے درمیان 730 ملین ڈالرکے 2 اہم منصوبوں پر دستخط

    دسمبر 25, 2025

    وفاقی آئینی عدالت کے حکم پر کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی

    دسمبر 25, 2025

    ڈی آئی خان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک

    دسمبر 25, 2025

    پنجاب کے خوبصورت ثقافتی رنگوں کا دلکش امتزاج کےٹو۔ کا ( پنجاب دے رینگ)

    دسمبر 25, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.