Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    جمعہ, جولائی 18, 2025
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • پختونخوا پولیس پر سنگین الزامات: شاندانہ گلزار بمقابلہ ایس ایچ او گھبر
    • خیبرپختونخوا حکومت کا امن و امان کی صورتحال پر کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ
    • ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست
    • کابل میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی
    • مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید، 3 زخمی
    • خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں چینی کی نئی قیمت مقرر کردی گئی
    • پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار
    • پاکستان،افغانستان اور ازبکستان میں ریلوے لائن سے تجارت کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے، وزیراعظم شہبازشریف
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخواہ
    • شوبز
    • کھیل
    • دلچسپ و عجیب
    • بلاگ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ:سوال سے پہلے دلائل مکمل ہونے دیں، چیف جسٹس نے جسٹس منیب کو ٹوک دیا
    اہم خبریں

    پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ:سوال سے پہلے دلائل مکمل ہونے دیں، چیف جسٹس نے جسٹس منیب کو ٹوک دیا

    اکتوبر 10, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

     سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ درخواستوں پر سماعت کررہا ہے۔ دوران سماعت وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آرٹیکل 191 میں لفظ’لاء‘ کا مطلب ہے وہ کسی قسم کا قانونی اختیار تو دے رہا ہے، سپریم کورٹ رولز میں الفاظ کی  تعریف کا الگ سے سیکشن ہے۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ آپ ہر سوال کا جواب نہ دیں،  مسٹر صدیقی، آپ صرف اپنے دلائل پر توجہ دیں،  4 سماعتوں سے کیس سن رہے ہیں اور کئی کیس التوا میں ہیں، میری ساتھی ججز سے درخواست ہے اپنے سوالات روک کر رکھیں، بینچ میں ہرکوئی سوال کرنا چاہتا ہے لیکن وکیل کی کوئی دلیل پوری تو ہونے دیں، چار سماعتوں کے باوجود یہ ہماری کارکردگی ہےکہ ایک کیس ختم نہیں ہوا، اگر آپ ہر سوال کاجواب دیں گے تو آپ کے دلائل مکمل نہیں ہوسکیں گے، باقی تمام کیس چھوڑ کراس کیس کی سماعت کررہے ہیں۔

    جسٹس منیب اختر نے کہا کہ آپ یہ کہنا چاہ رہے ہیں کہ سپریم کورٹ رولز میں لاء کی تعریف درج ہے، صرف یہ بتادیں آرٹیکل 191 میں لاء کا کیا مطلب ہے۔ جسٹس منیب کے سوال پر چیف جسٹس نے کہا کہ اگرآپ نے پہلے ہی ذہن بنالیا ہے تو فیصلے میں لکھ لیجیےگا، وکیل کو  جیسے مرضی دلائل دیناہوں گے دے گا، اس پر جسٹس منیب نے کہا کہ  بینچ کا حصہ ہونے پر میرا حق ہے کہ میں سوال کروں، چیف جسٹس نے جواب دیا کہ ظاہر ہے آپ سوال کرسکتے ہیں لیکن پہلے وکیل دلائل تو  مکمل کریں، جسٹس منیب نے کہا کہ معذرت کے ساتھ میرا مسئلہ میرا سوال ہے اور اس کا جواب دیں۔

    چیف جسٹس نے کہا کہ فیصل صدیقی اپنے دلائل مکمل نہیں کریں گے تو ہم ہمیشہ یہی کیس سنتے رہیں گے، اس لیے  آپ پہلے اپنے دلائل مکمل کریں۔ اس پر جسٹس منیب نے کہا کہ میں اس بینچ کا حصہ ہوں اوریہ میرا استحقاق ہےکہ میں سوال پوچھوں، مجھے سوال پوچھنے سے روکا جائے گا تو بینچ میں بیٹھنے کا کیا فائدہ؟

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleکراچی سے غیر قانونی افغانوں کا انخلا شروع
    Next Article یکم اکتوبر سے گیس مہنگی کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی
    Web Desk

    Related Posts

    خیبرپختونخوا حکومت کا امن و امان کی صورتحال پر کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    جولائی 18, 2025

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست

    جولائی 18, 2025

    مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید، 3 زخمی

    جولائی 18, 2025
    Leave A Reply Cancel Reply

    Khyber News YouTube Channel
    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    پختونخوا پولیس پر سنگین الزامات: شاندانہ گلزار بمقابلہ ایس ایچ او گھبر

    جولائی 18, 2025

    خیبرپختونخوا حکومت کا امن و امان کی صورتحال پر کُل جماعتی کانفرنس بلانے کا فیصلہ

    جولائی 18, 2025

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی بھارت کو عبرتناک شکست

    جولائی 18, 2025

    کابل میں اعلیٰ سطحی ملاقاتیں، پاک افغان سرحد پر دہشتگردوں کی دراندازی

    جولائی 18, 2025

    مستونگ: بلوچستان کانسٹیبلری کی گاڑی پر فائرنگ سے اہلکار شہید، 3 زخمی

    جولائی 18, 2025
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2025 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.