محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پشاور، ہنگو اور دیگر اضلاع میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم داعش کے10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے، محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، دہشت گردوں کو پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سےگرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ کالعدم تنظیم کے کارندے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، دہشتگردوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
پشاور: سی ٹی ڈی کی کارروائی، محرم میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔1 Mins Read