محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے پشاور، ہنگو اور دیگر اضلاع میں کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیم داعش کے10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق پشاور میں تخریب کاری کا بڑا منصوبہ ناکام بنایا گیا ہے، محرم الحرام میں تخریب کاری کی منصوبہ بندی کرنے والے 10 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے، دہشت گردوں کو پشاور اور ہنگو سمیت مختلف علاقوں سےگرفتار کیا گیا۔ سی ٹی ڈی کا کہنا ہےکہ کالعدم تنظیم کے کارندے تخریب کاری کا بڑا منصوبہ بنا رہے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں میں ٹارگٹ کلرز بھی شامل ہیں، دہشتگردوں سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
جمعرات, ستمبر 24, 2026
بریکنگ نیوز
- رہنما تحریک انصاف جنید اکبر کےخلاف پیکا ایکٹ کے تحت اسلام آباد میں مقدمہ درج
- سکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں، 19 دہشت گرد ہلاک، صوبیدار شہید
- خیبرپختونخوا کابینہ نے پولیس ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دے دی
- لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرر
- پاکستانی حدود میں داخلے کی کوشش کرنے والے افغان طالبان کے 8 ڈرونز تباہ
- پنجاب یونیورسٹی میں چار روزہ جینوم ایڈیٹنگ کروپ بائیوٹیکنالوجی تربیتی پروگرام کا افتتاح
- بلوچستان کے علاقے ساران تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 دہشتگرد ہلاک
- کراچی پورٹ کی عالمی شپنگ رابطہ انڈیکس میں تاریخی کامیابی

