اسلام آباد / راولپنڈی(ویب ڈیسک) عمران خان حملے کے خلاف پی ٹی آئی نے موٹر وے پر احتجاج کرتے ہوئے اسلام آباد جانے والے راستے بند کردیے۔
لانگ مارچ کے دوران عمران خان پر قاتلانہ حملے کے خلاف تحریک انصاف نے احتجاجی حکمت عملی تبدیل کردی۔ جس کے تحت پی ٹی آئی رہنما نے ایم ون موٹروے انٹرچینج بند کرنے کا اعلان کردیا۔ زلفی بخاری کی قیادت میں تحریک انصاف کے کارکنان موٹروے ایم ون پر اسلام آباد ٹول پلازہ پر احتجاج کررہے ہیں۔
پی ٹی آئی مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے موٹروے پر اسلام آباد آنے اور جانے والے راستے بند کردیے۔ اس سلسلے میں زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ عمران خان کا حکم ملنے تک موٹروے ایم ون انٹرچینج بند رہے گی۔ لاہور اور پشاور سے موٹروے کے ذریعے گاڑیاں اسلام آباد میں داخل نہیں ہوں گی۔
انہوں نے اعلان کیا کہ فتح جنگ روڈ اور موٹروے ایم ون انٹرچینج پر بیک وقت دھرنا جاری رہے گا۔ واضح رہے کہ زلفی بخاری کی قیادت میں قومی شاہراہ فتح جنگ کے مقام پر4 دن سے دھرنا جاری ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر میں تحریک انصاف نے چار دن جاری رہنے کے بعد دھرنے ختم کرنے کا اعلان کردیا۔ جس کے بعد بند راستوں پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔
احتجاجی دھرنے کے چوتھے روز تحریک انصاف نے راولپنڈی کی مصروف شاہراہ مری روڈ پر شمس آباد کے مقام سے دھرنا ختم کیا۔ تاہم احتجاجی کیمپ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ راولپنڈی قیادت کے حکم پر ہم مری روڈ کھول رہے ہیں۔ جس کے بعد مظاہرین نے مری روڈ کے اہم مقام شمس آباد سے شامیانے ہٹا دیے۔ اس سلسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ راولپنڈی میں پی ٹی آئی کا احتجاجی کیمپ بدستور جاری رہے گا۔
دھرنا ختم کرنے کے اعلان کے بعد راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے اہل کاروں کو ٹریفک بحال کرنے کی ہدایت کردی ہے۔ بعد ازاں پی ٹی آئی نے پیر ودھائی موڑ سے بھی دھرنا ختم کردیا۔ جس سے اسلام آباد آئی جے پی روڈ پر ٹریفک بحال ہوگئی۔ ٹریفک پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پیر ودھائی موڑ سے احتجاجی کیمپ ہٹانے کے بعد سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں لگائی گئی تمام ڈائیورشن ہٹا دی گئی ہیں۔ اہلکار شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف ہیں۔
علاوہ ازیں راولپنڈی کے مقام مقامات مری روڈ شمس آباد اور پیرودھائی موڑ کےبعد۔ جی ٹی روڈ سواں کے قریب ایس او ایس ویلج کے پاس بند سڑک پر بھی احتجاج ختم کردیا گیا۔ جی ٹی روڈ کے مقام سواں روڈ سے راولپنڈی کی جانب جانے والے راستے کو2دن پہلے بند کیا گیا تھا۔
منگل, جولائی 29, 2025
بریکنگ نیوز
- سوات مدرسے میں تشدد سے طالب علم کے جاں بحق ہونے کا معاملہ، مرکزی ملزم اور اس کا بیٹا گرفتار
- زنجیروں کے سوداگر اور غلامی کے خریدار
- پاکستان کا عام آدمی: مظلوم یا شریکِ جرم؟
- کوہاٹ: شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر گن شپ ہیلی کاپٹروں کی شیلنگ، 15 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
- تحریک انصاف کے سزایافتہ رہنما سینیٹر اعجاز چودھری، ایم این اے احمد چٹھہ اور ایم پی اے احمد بھچر نااہل قرار
- گلگت بلتستان میں لاپتہ ہونے والی خیبر ٹی وی کی معروف اینکر سپنا کی گاڑی سیلابی ملبے سے برآمد
- وادی تیراہ میں فائرنگ کے واقعے نے کشیدگی کو جنم دیا
- شاہراہ بابوسر سیلابی ریلوں میں خیبر ٹی وی اینکر شبانہ لیاقت سمیت متعدد سیاح لاپتہ