Close Menu
اخبارِخیبرپشاور
    مفید لنکس
    • پښتو خبرونه
    • انگریزی خبریں
    • ہم سے رابطہ کریں
    Facebook X (Twitter) Instagram
    پیر, مارچ 23, 2026
    • ہم سے رابطہ کریں
    بریکنگ نیوز
    • ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا
    • ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم شہبازشریف
    • ہائیڈروجن ٹرینیں ایک نئی امید
    • توانائی بحران کے باعث پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان، افتتاحی تقریب بھی منسوخ
    • کاٹلنگ میں والدین کے گھر عید منانے آئیں بیٹیاں فائرنگ سے جاں بحق
    • ایران کے حملوں نے اسرائیل میں تباہی مچادی، 6 افراد ہلاک، 150 سے زائد زخمی، کئی عمارتیں ملیامیٹ
    • وزیراعظم شہبازشریف کا عسکری قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ، عید کی مبارکباد دی
    • ایران پر امریکہ اور اسرائیل کی جنگ، 50 لاکھ ٹن گرین ہاؤس گیسوں کا اخراج
    Facebook X (Twitter) RSS
    اخبارِخیبرپشاوراخبارِخیبرپشاور
    پښتو خبرونه انگریزی خبریں
    • صفحہ اول
    • اہم خبریں
    • قومی خبریں
    • بلوچستان
    • خیبرپختونخوا
    • شوبز
    • کھیل
    • بلاگ
    • ادب
    • اسپاٹ لائٹ
    اخبارِخیبرپشاور
    آپ پر ہیں:Home » آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب
    اہم خبریں

    آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب

    مئی 17, 2023کوئی تبصرہ نہیں ہے۔2 Mins Read
    Facebook Twitter Email
    Share
    Facebook Twitter Email

    لاہور: پنجاب کے نگران وزیر اطلاعات عامر میرکا کہنا ہےکہ انٹیلی جنس اطلاع ہےکہ آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والے 30 سے 40 دہشت گرد زمان پارک میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عامر میرکا کہنا تھا کہ  پی ٹی آئی سے درخواست ہے کہ 24 گھنٹے میں ان دہشت گردوں کو  پنجاب پولیس کے حوالےکیا جائے ورنہ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ عامر میرکا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوگیا ہےکہ دہشت گردوں کا ٹرائل فوجی عدالت میں ہوگا، 3400 ملزمان گرفتار  ہوچکے ہیں، 254 مقدمات درج ہیں، شناخت کا عمل جاری ہے۔

    نگران وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے شرپسندوں کے خلاف پولیس کے بندھے ہاتھوں کو کھول دیا ہے، اب کسی نے ریاست کی رٹ چیلنج کی تو یاد رکھیں فواد چوہدری سے زیادہ تیز دوڑ لگانا پڑےگی، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی خواتین دہشت گردی کے لیے اکسانے میں مردوں سے بھی آگے ہیں، پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے شرپسندوں نے ملٹری تنصیبات  پر حملےکیے، ان واقعات کی منصوبہ بندی پہلے سےکی گئی تھی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ایک نان اسٹیٹ ایکٹر کاروپ دھارتی جارہی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نےگرفتاری سے پہلے دھمکی آمیز بیان دیا تھا، وہ ایک برس سے فوج اور اس کی قیادت کے خلاف ہرزہ  سرائی کرتے چلے آرہے تھے، نگران حکومت نےزیرو ٹالرنس پالیسی اپنانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں  حملے کے وقت کئی لوگوں کا رابطہ زمان پارک سے تھا، انہیں نشان عبرت بنایاجائےگا تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت کرنے نہ کرے،9 مئی کو پی ٹی آئی کے شرپسندوں نے ریڈ لائن کراس کی تھی، طےکرلیا گیا ہےکہ دہشت گردی کے اس وائرس کا علاج ویکسین سے نہیں سرجری سے ہوگا، اب جو شرپسند اسلحہ استعمال کرےگا، پولیس بھی جواب میں اسلحہ استعمال کرےگی۔

    Share. Facebook Twitter Email
    Previous Articleپاکستان میں کرپٹو کرنسی کے متوالوں کے لیے بری خبر
    Next Article عامر محمودکیانی نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں
    Web Desk

    Related Posts

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

    مارچ 23, 2026

    ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم شہبازشریف

    مارچ 22, 2026

    توانائی بحران کے باعث پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان، افتتاحی تقریب بھی منسوخ

    مارچ 22, 2026
    Leave A Reply Cancel Reply

    khybernews streaming
    فولو کریں
    • Facebook
    • Twitter
    • YouTube
    مقبول خبریں

    ملک بھر میں 86واں یومِ پاکستان جوش و جذبے سے منایا گیا

    مارچ 23, 2026

    ہائی آکٹین فیول پر لیوی میں بڑا اضافہ، امیر طبقہ اضافی بوجھ اٹھائے گا، وزیراعظم شہبازشریف

    مارچ 22, 2026

    ہائیڈروجن ٹرینیں ایک نئی امید

    مارچ 22, 2026

    توانائی بحران کے باعث پی ایس ایل میچز بغیر تماشائیوں کے کرانے کا اعلان، افتتاحی تقریب بھی منسوخ

    مارچ 22, 2026

    کاٹلنگ میں والدین کے گھر عید منانے آئیں بیٹیاں فائرنگ سے جاں بحق

    مارچ 22, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں © 2026 اخبار خیبر (خیبر نیٹ ورک)

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.